واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:03 AM   #1
وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:03 AM

وکلاء سیاسی جماعتوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کر ائیں ،اعتزاز احسن کا کھلا خط



اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے وکلاء سے کہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات کے بائیکاٹ پر آمادہ کریں، پاکستان بار کونسل سمیت ملک بھر کی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کے نام اپنے ایک کھلے خط میں انہوں نے جنوری2008ء کے آخری ہفتے سے جوڈیشل بس چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کیلئے ججز کالونی اسلام آباد سے جوڈیشل بس چلائی جائے گی جس کے مسافر پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج ہوں گے جبکہ بار کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ جوڈیشل بس چلانے کی تاریخ تجویز کرے۔ چوہدری اعتزاز احسن نے خط میں 2 نومبر کی عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کے آئندہ کے لائحہ عمل کو بیان کیا ہے۔ جس میں تین نکاتی حکمت عملی بیان کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کا بائیکاٹ کرتی ہیں تو وکلاء برادری بھی ایسا ہی کرے گی دو بڑے سیاسی اتحادوں اے پی ڈی ایم اور اے آر ڈی میں سے کوئی ایک سیاسی اتحاد الیکشن کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس صورت میں وکلاء الیکشن کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اگر تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لیتی ہیں تو وکلاء برادری عدلیہ کی بحالی کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس صورت میں وکلاء ان امیدواروں کو ووٹ دیں گے جو ضلعی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء اور عوام کی موجودگی میں عدلیہ کی بحالی کا حلف اٹھائیں گے۔ اس پروگرام کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تشہیر کی جائے گی اور اس کا ریکارڈ بار کونسلوں میں محفوظ رکھا جائے گا۔ انہوں نے خط میں مزید کہا کہ وکلاء برادری نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ایک طویل عرصہ سے بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ جمہوریت اور سول رائٹس کی بحال کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ جبکہ وکلاء پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی کی جدوجہد کرکے وفاق کو بچائیں گے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھ سمیت منیر ملک، طارق محمود، اور علی احمد کرد نے کبھی کسی ہتھیار تک کو نہیں چھوا۔ ہم پرامن لوگ ہیں، کبھی کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جیلوں میں ہمارے ساتھ دہشت گردوں سے بھی برا سلوک کیا گیا ہے۔ پرویز مشرف نے ججوں سے ایسا سلوک صرف اسلئے کیا کہ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بنچ اہلیت کیس میں آئین کے مطابق فیصلہ دینے والا تھا۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے خط کے ساتھ ایک مجوزہ بیان حلفی بھی منسلک کیا ہے جو کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے لیا جائے گا۔ تاکہ وہ منتخب ہونے کے بعد عدلیہ کی بحالی کی حمایت کریں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 321
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, لوگ, خلاف, سپریم, علی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ھارون اعظم سیاست 7 10-05-10 11:46 PM
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت حوصلہ افزا علامت ہے، وزیراعظم عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:34 AM
تھائی لینڈ کی سیاسی جماعتوں کی حکومت سازی کیلئے کوششیں عبدالقدوس خبریں 0 24-12-07 04:31 PM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
سیاسی جماعتوں میں اختلافات، فوجی ہٹ دھرمی برقرار شیخ ہمدان سیاست 0 01-12-07 06:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger