واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 02:54 PM   #1
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 17-12-07, 02:54 PM

کراچی (ایجنسیاں، جنگ نیوز) پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے دو ججوں، جسٹس رانا بھگوان داس اور جسٹس غلام ربانی کو اتوار کی دوپہر پی آئی اے کی ایک پرواز کے ذریعے کراچی بھیج دیا گیا۔ وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد ان کو الوداع کرنے کیلئے اسلام آباد ائرپورٹ پر موجود تھی۔ وکلاء نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ کراچی ائر پورٹ پہنچنے پر جسٹس رانا بھگوان داس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کا پہلے پی سی او اور بعد میں73ء کے آئین کے تحت حلف اٹھانا غیرآئینی ہے،میں 73ء کے آئین کے تحت ریٹائر ہوا جس پر مجھے فخر ہے،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وکلاء نے بلایا تو عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں ضرور شامل ہونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور بعد میں اسے اٹھانے کے عمل کو بھی غیر آئینی قراردیتے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں 73ء کے آئین کے تحت اپنے عہدے سے ریٹائر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی عمر کے حساب سے ریٹائر ہوا ہوں، تمام ججز اگر بحال ہو بھی گئے تو میں بحال نہیں ہو سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے بحال ہوتے ہی 3 نومبر کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کی طرف سے جاری کیا گیا فیصلہ بھی بحال ہوگیا ہے، چونکہ اب پی سی او ختم ہوچکا ہے، میں اب اپنی یادداشتیں لکھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے رضاکارانہ طورپر اپنا گھر خالی کیا ہے ۔ دوسری جانب جسٹس غلام ربانی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی جج ہیں اوراپنی بحالی کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی حق کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ قبل ازیں جب جسٹس رانا بھگوان داس کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس (ر) رشید رضوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔ اس سے پہلے جب جسٹس رانا بھگوان داس کراچی روانگی سے قبل معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی رہائش گاہ کی طرف جانے لگے تو حکام نے انہیں روک دیا اور زبردستی انہیں واپس گھر کے اندر بھیج کر باہر سے تالے لگادیئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 338
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, نیوز, موقع, اسلام, خبر, سپریم, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
صدر چاہیں بھی تو افتخار چوہدری کو چیف جسٹس نہیں بنا سکتے، لطیف کھوسہ ابن جلال خبریں 0 13-09-08 08:45 PM
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج عبدالقدوس خبریں 1 25-04-08 02:49 AM
وکلاء نے بلایا تو عدلیہ بحالی تحریک میں ضرور شامل ہونگا، جسٹس بھگوان داس خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:37 AM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger