واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء نے قوم کی خاطر بے مثال قربانی دی ہم ان کے ساتھ ہیں،قاضی حسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-12-07, 09:33 AM   #1
وکلاء نے قوم کی خاطر بے مثال قربانی دی ہم ان کے ساتھ ہیں،قاضی حسین
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 12-12-07, 09:33 AM

لاہور ( نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ، جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ وکلاء نے قوم کیلئے بے مثال قربانی دی ہے اور ان کی جدو جہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں حصہ لینے اور انہیں ریفرنڈم بنا دینے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ یہ پارلیمنٹ میں ڈیسک بجانے کے سوا کچھ نہیں کر سکیں گے وہ انتخابات میں حصہ لیکر پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنانے والے حکمرانوں کے غیر آئینی اقدام کو تحفظ دینگے۔ وکلاء گلی محلوں اور مساجد کے باہر کھڑے ہو کر عوام کو حکمرانوں کے کرتوتوں سے آگاہ کریں جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کو ساتھ لیکر وکلاء کے ہمراہ الیکشن کو ناکام بنانے کی تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان عدل میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) خضر حیات، لاہور بار کے صدر سید محمد شاہ، سیکرٹری جنرل خاور بشیر، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، حافظ سلمان بٹ، اظہر اقبال حسن اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں امریکہ اور حکمرانوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے جال میں پھنس جائیں گی جہاں سے ان کا نکلنا مشکل ہو گا۔ ہم چاہتے تھے کہ اے پی ڈی کے اتحاد میں شامل تمام جماعتیں ملکر انتخابات کا بائیکاٹ کریں لیکن مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن اے پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں وکلاء اور سول سوسائٹی کیساتھ مل کر انتخابات کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور تحریک چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کر لیا ہے کس جماعت کو کتنی سیٹیں دینی ہیں اور اس کے لئے باقاعدہ ایجنسیوں کے ذریعے منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نو مارچ کے بعد کہتے تھے کہ آخری مکا میرا ہی ہوگا جو انہوں نے عدلیہ پروار کرکے دکھا دیا ہے ہم پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے اور آمر کے سامنے نہ جھکنے والے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وکلاء کی جدوجہد سے قوم میں ایک نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ قاضی حسین احمد نے وکلاء کو تجویز دی کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے خیر مقدم کیلئے ایک ٹرین چلائی جائے۔ وہ جہاں جہاں بھی جائیں گے جماعت اسلامی سمیت عوام ان کا استقبال کریں گے اس سلسلے میں حافظ سلمان بٹ پروگرام بنائیں گے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ تمام سیاسی جماعتیں عوام کی آواز سنیں اور اپنا فرض ادا کرتے ہوئے انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء ہر جمعرات کو دن گیارہ بجے اپنے مطالبات اور مکمل جمہوریت کی بحالی کے لئے احتجاجی ریلی نکالاکریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن شمیم ملک نے بھی خطاب کیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 342
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاکستان, مکمل, موقع, منصوبہ, امیر, امریکہ, اسلامی, حسن, راستہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خود کش حملے مشرف حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں،قاضی حسین عبدالقدوس خبریں 0 24-12-07 04:28 PM
ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف عبدالقدوس خبریں 1 17-12-07 12:38 PM
ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:22 AM
بینظیر ،نواز نے ڈیل کی،ریکارڈ تو ڑ دھاند لی ہو گی،عوام انتخابات کا بائیکاٹ کر یں،قاضی حسین عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 09:30 AM
بینظیربھٹوآئندہ انتخابات کے بائیکاٹ میں ساتھ دیں،نوازشریف خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger