واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکلاء کا احتجاج جاری،مزید3 روز عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 02:00 PM   #1
وکلاء کا احتجاج جاری،مزید3 روز عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 02:00 PM

کراچی، لاہور( اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ، ایجنسیاں) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججوں کی معطلی اور وکلاء کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج جاری رہا جبکہ مزید 3 روز تک عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں سٹی کورٹ پولیس نے وکلاء کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، وکلاء نے سٹی کورٹ میں ایک ہینڈ بل تقسیم کیا تھا جس میں حکومت کے خلاف مواد شامل تھا۔ پولیس کے مطابق جن وکلاء نے سٹی کورٹ میں ہینڈ بل تقسیم کئے ان میں ایک خاتون وکیل جمیلہ منظور، مقبول حسن، جاوید تنولی، صابر تنولی، محمد اسلم بھٹی، مسعود الرحمن، خرم نثار اور محمد عمران خان شامل ہیں۔ ہینڈ بل میں جنرل پرویز مشرف کے خلاف مواد موجود تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ وکلاء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بدھ کے روز بھی صورتحال معمول کے مطابق نہ آ سکی۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج صاحبان تو موجود تھے لیکن مگر ان کے پاس سائل اور وکلاء نہیں تھے، جو مقدمات سماعت کے لئے پیش ہوئے ان میں صرف سرکاری وکیل ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ روز بھی لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور باہر پولیس کا سخت ترین پہرہ جاری رہا۔ نمائندہ جنگ کے مطابق لاہور میں مزید 20 وکلاء کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایمرجنسی کے خلاف سرکاری تعلیمی اداروں کے علاوہ پرائیوٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے، پولیس نے تالے لگا کر پرائیوٹ یونیورسٹیاں سیل کردیں، طلبہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور نعرے لگائے۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی، اوریئنٹل کالج، سائنس کالج اور سول لائنز کالج کے طلبہ نے احتجاج مارچ کیا۔ احتجاج میں اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی، ہمدرد یونیورسٹی اور رفاہ یونیورسٹی کے طلبہ نے حصہ لیا۔ پشاور میں بھی طلبہ نے مظاہرہ کیا۔ ایمرجنسی کے چوتھے روز لاہور میں وکلاء کا احتجاج روکنے کیلئے مال روڈ پر اور ہائیکورٹ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی، مسجد شہداء، جی پی او چوک اور ایوان عدل کے باہر پولیس اہلکار موجود تھے جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے۔ دریں اثناء گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، پھول نگر، سیالکوٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، نارووال، کمالیہ، وزیر آباد، ننکانہ صاحب، مریدکے، حافظ آباد، ملتان، قصور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔ کئی شہروں میں پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔ مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ آزاد کشمیر میں بھی جاری رہا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی وکلاء کا بائیکاٹ جاری ہے وکلاء نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ہے کیمپ میں روزانہ دس وکلاء صبح نو بجے سے سہ پہر دو بجے تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ دوسری طرف پولیس کی جانب سے وکلاء کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وکلاء نے بدھ کو تیسرے روز بھی سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ، لیبر کورٹ، بینکنگ کورٹ، وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں گزشتہ روز کے مقابلے بدھ کو وکلاء کی تعداد زیادہ تھی ہائی کورٹ میں تقریباً 381 مقدمات کی سماعت ہوئی، جبکہ جب ججوں کی تعداد پوری تھی تو روز تقریباً 3000 ہزار مقدمات کی سماعت ہوتی تھی ، سندھ ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کے باہر صبح سے ہی سے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ہائی کورٹ میں داخل ہونے کیلئے وکلاء اور عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 389
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پھول, پولیس, وزیر, نثار, مسجد, احتجاج, اسلام, خلاف, خان, خرم, سائنس, عمران, عمران خان, صوبائی, صورتحال, صابر, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عدالتی مقدمات ٹی وی شوز میں زیربحث لانے پر پابندی کی تیاریاں، ایک کروڑ جرمانہ 3 سال قید ہوگی گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:23 AM
حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی،نوید قمر،مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں،فاروق عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:51 PM
کراچی،نائن زیرو پر تعینات پولیس کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنیکی ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:39 AM
کرم ایجنسی: جھڑپیں جاری،مزید 8افراد ہلاک، 10زخمی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:02 AM
امریکہ:صدارتی امیدوار کیلئے رائے شماری،ہیلری کلنٹن کامیاب، بارک اوباما ہار گئے ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger