واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: وکلاء کا یوم سیاہ، علامتی ہڑتال :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-12-07, 04:27 PM   #1
::: وکلاء کا یوم سیاہ، علامتی ہڑتال :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 26-12-07, 04:27 PM

پاکستان میں وکلاء نے بدھ کو معزول ججوں کی بحالی اور سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن پر حملے کے خلاف یوم سیاہ منایا اور عدالتی کارروائی کا علامتی بائیکاٹ کیا ہے۔
کراچی سے ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی اکثریت کے چھٹیوں پر ہونے کی وجہ سے احتجاجی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد نہیں ہوسکا، تاہم ایک پریس رلیز جاری کر کے سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن پر حملے کی مذمت کی گئی۔

کراچی سٹی کورٹ میں وکلاء کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

لاہور میں بھی وکلاء اور سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کی دوبارہ گرفتاری اور پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججوں کی معزولی کے خلاف احتجاجاً یومِ سیاہ منایا۔

وکلاء نے کالی پٹیاں باندھیں، سیاہ پرچم لہرائے اور تحریک کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یومِ سیاہ کے حوالے سے ایوانِ عدل میں لاہور بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس سے وکلاء کے علاوہ طلبہ، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بھی خطاب کیا۔

بشریٰ اعتزاز کا کہنا تھا کہ پولیس نے اعتزاز احسن کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز کو چکری کے مقام پر گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے اعتزاز اور اُن کے بیٹے علی احسن کو ایک کًھلی جیپ کے پچھلے حصے میں پھینکا اور اُن پر بندوق تانی۔ اس کے بعد اُن کو سخت سردی میں گھنٹوں کی مسافت کے بعد لاہور لایا گیا جس کے باعث اعتزاز تین دن تک نمونیہ میں مبتلا رہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد شاہ نے وکلاء کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوے فیصد وکلاء نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں، طلبہ اور غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

اعتزاز کو چکری کے مقام پر گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے اعتزاز اور اُن کے بیٹے علی احسن کو پولیس جیپ کے پچھلے کھلے حصے میں پھینکا اور اُن پر بندوق تانی۔ بشریٰ اعتزاز


اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ اسلام آباد میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ڈسٹرکٹ بار میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وکلاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں، سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن، جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود اور علی احمد کرد کی نظربندی ختم کی جائے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید کے مطابق عدلیہ اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی کے سلسلے میں وکلاء کی تحریک میں پندرہ جنوری کے بعد تیزی آئے گی کیونکہ اس تاریخ تک ملک کی تمام وکلاء بار میں انتحابات مکمل ہوچکے ہوں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وہ جج صاحبان جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا وہ اس تحریک میں وکلاء برادری کے ساتھ ہوں گے۔

راولپنڈی میں بھی وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

کوئٹہ سے ہمارے نامہ نگار عزیز االلہ نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں وکلاء نے یوم سیاہ منایا اور اس حوالے سے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے بتایا ہے کہ بلوچستان بھر میں وکلاء ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ضلعی عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ کیا۔

پشاور سے سے ہمارے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی نے بتایا کہ صوبہ سرحد میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ رہا۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سرحد بار کونسل کے تحت ہونے والے اجلاس میں صوبہ کی تقریباً تمام ضلعی اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں تین نومبر سے پہلے کی عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔ بعد میں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 314
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کورٹ, پولیس, پاکستان, مکمل, موقع, بینرز, خلاف, سپریم, شہزاد, علی, عزیز, صوبہ, صدور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یکم محرم یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سیپ دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 15 10-12-10 09:13 AM
پاکستان کی شہ رگ پر بھارتی قبضے کے تریسٹھ سال ،کل یوم سیاہ ، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریاں جاویداسد خبریں 5 26-10-10 10:46 PM
یکم محرم الحرام۔۔۔۔یوم شہادت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ راجہ اکرام تاریخ و عبر 7 20-12-09 08:09 AM
آئی سی ایل ورلڈ سیریز : انڈین الیون نے ورلڈ الیون کو شکست دیدی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:37 AM
نواز ملک بدری:یوم سیاہ اور احتجاج چاچا کمال خبریں 0 11-09-07 03:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger