|
وکلاء کے ملک بھر میں مظاہرے،گجرزت میں ریلی پر پولیس کا دھاوا،جسٹس وجیہہ کو گرفتار کرکے پنجاب بدرکردیا

08-12-07, 07:23 AM
گجرات ( جنگ نیوز) ملک بھر میں ایمرجنسی کے خلاف وکلا کے مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں جاری ہیں، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں وکلاء نے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے، اور پی سی او ججز کا مکمل بائیکاٹ کیا، پنجاب بار کونسل نے جی او آر میں عام افراد کے داخلے پر لگائی گئی پابندی توڑنے کا اعلان کیا ہے،ملک بھر سے وکلاء کے نمائندوں پر مشتمل وکلا کنونشن آج لاہور میں ہوگا، گجرات میں وکلا کی ریلی پر پولیس نے دھاوا بو ل کروکلا پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 8 وکلا زخمی ہوگئے ، پولیس نے سابق صدارتی امیدوار جسٹس وجیہہ الدین کو بھی گرفتار کرکے 10 دن کیلئے پنجاب بد ر کر دیا، وکلا پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے روبرو پیش نہ ہونے احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر وکلا اپنے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں دوسرے شہروں کی طرح لاہور، راولپنڈی، چکوال، کوئٹہ ، پشاور اور کراچی میں بھی وکلا کا احتجاج جاری ہے ، بعدازاں انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) وجیہہ الدین کو ڈسٹرکٹ گجرات سے خطاب کے بعد وکلا کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کے لئے بار سے باہر نکل رہے تھے کہ پولیس نے بار کوگھیرے میں لے کر وکلا کو باہر نکلنے سے روک دیا اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور گجرات بار کے صدر طاہر صادق بٹ اور جنرل سیکرٹری کو چوہدری الیاس وڑائچ کو گرفتار کر لیا، گرفتاریوں کے خلاف وکلا نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے وکلا پر لاٹھی چارج کیا جس سے 8 وکلا زخمی ہو گئے۔ زخمی وکلا کو سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا قبل ازیں بار سے خطاب کرتے ہوئے وجیہہ الدین نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججز کی رہائش کو سب جیل قرار دینا حکمرانوں کی غیراخلاقی حرکات ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امین جاوید نے چوہدری اعتزاز احسن سمیت تمام گرفتار وکلا کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری بار نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان میں وکلا پر لاٹھی چارج اورجسٹس (ر) طارق محمود کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کی مذمت کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|