|
وکلا جمہوری قوتوں سے تصادم نہیں چاہتے،منیر اے ملک

24-04-08, 01:31 PM
وکلا جمہوری قوتوں سے تصادم نہیں چاہتے،منیر اے ملک
اسلام آباد…سپریم کورٹ بار کے سابق صدر منیر اے ملک نے کہا کہ وکلا جمہوری قوتوں سے تصادم نہیں چاہتے اور نہ اُنہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، لیکن نیت کا صاف ہونا ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس سے نہال ہاشمی، صلاح الدین گنڈاپور، شاہد کلیمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔منیر اے ملک نے کہا کہ وکلا جمہوری قوتوں سے تصادم نہیں چاہتے ۔ اگر اٹھاون ٹو بی کا استعمال کیا گیا تو اُس کی بھی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے ہی اعلان ِ مری میں ججز کی بحالی کے لئے تیس دن کا وقت دیا تھا ۔ وعدے کے مطابق دو مئی کو تیس دن پورے ہورہے ہیں ۔ ججوں کی بحالی کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ سے قرار داد منظورکراکے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عدلیہ کو 2 نومبر کی پوزیشن پر بحال کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی آئینی پیکیج کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|