واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-11-10, 11:09 PM   #1
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 28-11-10, 11:09 PM

نومبر 2010 50 : 22
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلی جنس ویب سائٹ وکی لیکس نے خفیہ سفارتی دستاویزات کا اجراءشروع کردیا جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے انکشافات کی مذمت کی گئی ہے۔ وکی لیکس پر جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق القائدہ کے اہم مالی مدد گار سعودی باشندے ہیں۔ دوسری جانب سفارتی دستاویزات فرانس کے اخبار لامونڈے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے گئی ہیں۔ دستاویزات میں سعودی عرب کے بادشاہ پرالزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے ایران پرحملہ کرنے اورایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے لئے کہا تھا۔جاری کی جانے ڈھائی لاکھ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے ایٹمی ےنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کیا تھا جو پاکستان نے مسترد کردیاتھا. وکی لیکس کے اجرا سے پہلے ہی سفارتی ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ان دستاویزات کے افشا کی وجہ سے امریکی انتظامیہ میں گھبراہٹ پیدا ہو گئی ہے جبکہ ابھی سفارتی ڈائنامائیٹ پھٹنے کو ہے اور اس کے نتیجے میں صدر زرداری، حامد کرزئی اور روسی صدر پپوٹن مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ وکی لیکس کی جانب سے امریکہ کی تقریباً 30لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرنے کے فیصلے نے امریکہ اور اتحادی ممالک میں ہلچل مچا دی ۔ زیادہ تر دستاویزات اتحادی ممالک میں امریکی سفارتخانوں کی جانب سے واشنگٹن بھیجے گئے ٹیلی گرافز پر مشتمل ہیں ۔ ان میں اتحادی ممالک کے متعلق امریکہ کے پوشیدہ خیالات اور باہمی روابط کا انکشاف ہیں جس سے امریکہ اور کئی ممالک کے درمیان تناﺅ پیدا ہوسکتا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ان دستاویزات میں مختلف ممالک کے سربراہان کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے بارے میں بھی معلومات ہیں۔ امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے وکی لیکس کی انتظامیہ سے کہا وہ خفیہ دستاویزات منظر عام پر نہیں لائے کیونکہ اس سے امریکی فوج اور امریکہ کے حامیوں کی جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انکشافات سے امریکی ملٹری آپریشن متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار زندگیاں اور عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا۔اٹلی کے وزیر خارجہ فرینکو فریٹنی نے کہا دستاویزات کے اجرا سے پہلے کہا کہ وکی لیکس سے امریکی دستاویزات کا اجراءسفارتی تعلقات کے لئے نائن الیون ثابت ہو گا اور اس سے ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی دھجیاں اڑجائیں گی
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 262
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-11-10), فرحان دانش (29-11-10), یاسر عمران مرزا (28-11-10), نورالدین (29-11-10), محمد عاصم (28-11-10), محمدعدنان (29-11-10)
پرانا 28-11-10, 11:15 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو یہ ڈرامے بازی لگ رہی ہے۔
منہ سے نہ بولیں تو بھی ہر ملک کو پتہ ہوتا ہے کہ کون اس کے بارے میں‌ کیا سوچتا ہے۔ خفیہ اداروں پر ایسے ہی اربوں روپے برباد نہیں کیے جاتے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-11-10), جاویداسد (28-11-10)
پرانا 28-11-10, 11:23 PM   #3
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default امریکہ کو ننگا کرنے والی وکی لیکس پر سائبر حملہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اب سے کچھ دیر بعد امریکی فوج کی افغانستان ،عراق اور پاکستان سے متعلق اہم انکشافات کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس پر سائبر حملہ کردیا گیا ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وکی لیکس انتظامیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ سائبر حملے کی زد میں ہے۔انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت بھی اہم دستاویزات کا اجراءنہیں روکیں گے۔واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب یہ ویب سائٹ اب سے کچھ دیر بعد امریکی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اہم راز افشا کرنے جا رہی ہے۔ راز افشاءکرنے کے اعلان سے قبل امریکی حکام میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے جبکہ ویب سائٹ انتظامیہ پر راز افشاءنہ کرنے کیلئے بھی سخت دباﺅ دالا جا رہا ہے۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-11-10), یاسر عمران مرزا (28-11-10), نورالدین (29-11-10), محمد عاصم (28-11-10), طلحہ (28-11-10)
پرانا 28-11-10, 11:25 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا جی۔ پھر تو بڑے کام کی چیز ہے یہ وکی لیکس۔
پر 30 لاکھ کاغذ پڑھے گا کون۔ مجھ سے تو نہیں پڑھے جاتے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-11-10), جاویداسد (29-11-10)
پرانا 28-11-10, 11:57 PM   #5
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ کاغذات ماہرین کے لیئے عوام الناس کے لیئے نہیں!

تھینک یو وکی لیکس!!!!!!!!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (29-11-10), محمدعدنان (29-11-10), جاویداسد (29-11-10), عبداللہ آدم (30-11-10)
پرانا 29-11-10, 01:38 AM   #6
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
یہ کاغذات ماہرین کے لیئے عوام الناس کے لیئے نہیں!

تھینک یو وکی لیکس!!!!!!!!
تو حکمرانوں کا اثر کس پر پڑتا ہے عوام پر ہی پڑتا ہے ۔۔ سر کا وزن پائوں پر ہی آتا ہے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-11-10, 01:43 AM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,190
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جس کو بھی گندہ کرنا ہو اس کے لیکس نکال دو

یہ بھی پنٹاگون کا ایک شاہکار ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (29-11-10), محمدعدنان (29-11-10), جاویداسد (29-11-10), عبدالقدوس (29-11-10)
پرانا 29-11-10, 01:51 AM   #8
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,246
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بات درست ہوسکتی ہے کہ یہ ایک سازش ہو کیونکہ اس کا اثر زیادہ تر مسلمان ممالک کو ہی ہوگا۔جیسے کہا جاتا تھا کہ عراق کے بعد افغانستان کی باری اس کے بعد پاکستان پھر سعودی عرب کی تو ہوسکتا ہے کہ یہودیوں کی اب سعودی عرب کے خلاف کوئی سازش ہو کیونکہ واحد امیر ملک یہی اب ان کی نظروں میں‌کھٹک رہا ہے ۔ یہ واقعی نورا کشتی ہوسکتی ہے
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-11-10), محمدمبشرعلی (29-11-10)
پرانا 29-11-10, 05:53 AM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا سوال تو پھر یہی ہے کہ اگر امریکہ کو بچانے کے لئے 1کروڑ سے زائد لوگوں کو مارا جاسکتاہے تو اس ویب سائٹ کو کیوں نہیں بند کیا جاسکتا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-11-10), محمدعدنان (29-11-10), عبداللہ آدم (30-11-10)
پرانا 29-11-10, 08:10 AM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,187
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میرا سوال تو پھر یہی ہے کہ اگر امریکہ کو بچانے کے لئے 1کروڑ سے زائد لوگوں کو مارا جاسکتاہے تو اس ویب سائٹ کو کیوں نہیں بند کیا جاسکتا
یہ ان کی اپنی ہی سائٹ ہے طالبان کی طرح
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-11-10), فرحان دانش (29-11-10), محمدخلیل (29-11-10), عبدالقدوس (29-11-10)
پرانا 29-11-10, 07:51 PM   #11
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وکی لیکس نے سعودی حکمرانوں کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, magenta, ہے۔, گئی, پہلے, پاکستان, ویب, ڈیسک, واشنگٹن, وزیر, نیوز, منظر, مطابق, آپریشن, ایران, انتظامیہ, امریکہ, بے, بادشاہ, جانے, خفیہ, شروع, عالمی, عرب, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں عارضی مزدوروں کو مستقل کرنے کا حکم گلاب خان خبریں 0 28-02-11 06:55 AM
سعودی عرب میں عید دس ستمبر کو ہو گی کنعان خبریں 5 07-09-10 09:53 PM
سعودی عرب میں عید دس ستمبرکو ہوگی جاویداسد خبریں 8 06-09-10 02:40 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger