واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکی لیکس: کرولی ’نازیبا الفاظ‘ پر مستعفی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-03-11, 09:13 AM   #1
وکی لیکس: کرولی ’نازیبا الفاظ‘ پر مستعفی
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 14-03-11, 09:13 AM

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے الزام پر گرفتار فوجی کے ساتھ ہونے والے سلوک کو احمقانہ قرار دینے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کرولی نے کہا کہ گرفتار فوجی بریڈلی میننگ کے بارے میں اپنے کہے ہوئے لفظ کے اثرات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

پرائیویٹ میننگ کو امریکہ کی انتہائی حفاظت والی فوجی جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ورجینیا کی کوانٹیکو میرین بیس میں قید امریکی فوجی بیڑیوں میں قید ہیں اور ان کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے کہ کہیں وہ خود کشی نہ کر لیں۔

ان پر سات لاکھ بیس ہزار سفارتی اور فوجی دستاویزات وکی لیکس کو دینے کے چونتیس الزامات ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ انھوں نے پی جے کرولی کا استعفیٰ افسوس کے ساتھ قبول کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرولی نے امتیاز کے ساتھ قوم کی خدمت کی ہے۔

پی جے کرولی نے متنازع جملے اس وقت بولے جب وہ میسی چیوسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں میڈیا اور خارجہ پالیسی پر گفتگو کر رہے تھے۔

ان کے سامعین می سے ایک نے وکی لیکس کے بارے میں سوال کرتے ہوئے ان ہی کے لفظوں میں ’ایک فوجی کو ٹارچرکرنے‘ کا ذکر کیا۔
بریڈلی میننگ

ایک اطلاع کے مطابق بریڈلی میننگ کو روزانہ مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بے لباس کریں

اطلاعات کے مطابق اس پر کرولی نے جواب میں کہا: ’میں نے ایئر فورس میں چھبیس سال گزارے ہیں۔ میننگ کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مضحکہ خیز ہے، بے سود ہے اور احمقانہ ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ محکمۂ دفاع ایسا کیوں کر رہا ہے۔ لیکن پھر بھی میننگ ٹھیک جگہ پر ہے۔‘

بعد میں کرولی نے یہ کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے تھی۔

اپنے استعفے میں کرولی نے کہا کہ ’میرے لفظوں نے جو اثر چھوڑا ہے میں اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘

بی بی سی کی فلپا تھامس نے جو اس جگہ موجود تھیں جہاں کرولی نے گفتگو کی تھی، بعد میں اپنے بلاگ میں کرولی کے الفاظ کا انکشاف کیا تھا۔

اس سال کے شروع میں حقوقِ انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسٹر میننگ کو جس طرح رکھا گیا ہے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ انھیں تئیس گھنٹے تک قیدِ تنہائی میں رکھا جاتا ہے اور جولائی دو ہزار دس سے انھیں تکیہ، چادر اور ذآتی اشیاء بھی نہیں دی گئیں۔ ایک اطلاع کے مطابق انھیں روزانہ مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بے لباس کریں۔


‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮وکی لیکس: کرولی ’نازیبا الفاظ‘ پر مستعفی‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 145
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-03-11)
پرانا 14-03-11, 12:22 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,158
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے،, کلنٹن, کریں۔, کرتے, وقت, والی, ورجینیا, لیا, میڈیا, مطابق, معلوم, world, اپنے, الزام, امریکہ, بے, جیل, جواب, خفیہ, خود, خدمت, سوال, سال, شروع


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر بھٹو کے زیراستعمال 2بلیک بیری فون سیٹ مل گئے گلاب خان خبریں 0 04-02-11 03:50 AM
رات کو کمپیوٹر کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔ arslansun کمپیوٹر سیکورٹی 11 10-06-10 12:04 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک چین Real_Light کمپیوٹر کی باتیں 5 27-06-09 08:51 PM
پھلوں کے رس کا زیادہ استعمال شوگر کا باعث Real_Light شعبہ طب 4 04-08-08 11:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger