|
وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ضمانت پر رہا، سوئیڈن کی درخواست مسترد

17-12-10, 06:29 AM
لندن(جنگ نیوز) لندن ہائیکورٹ نے دنیا میں ہلچل مچا دینے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو رہا کردیاگیا۔ عدالت نے سوئیڈن کی جانب سے استغاثہ کی جولین اسانج کو ضمانت پر رہا نہ کرنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ جولین اسانج کو جیل سے رہا کر دیا جائے۔ سٹی آف ویسٹ منسٹر میجسٹریٹ کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع تھی، کوریج کےلئے کئی رپورٹر اور کئی نامی شخصیات بھی عدالت کے باہر موجود تھیں۔ بعدازاں رات گئے رہائی کے بعد جولئین اسانج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی نظام انصاف ابھی مردہ نہیں ہوا، حمایت کرنے والے دنیا بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دنیا میں کئی افراد مجھ سے بدتر حالت میں قید ہیں، اپنے خلاف الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا۔ اس سے قبل جج نے ٹوئٹر کے ذریعے عدالت کی لمحہ بہ لمحہ کارروائی پر پابندی لگا دی تھی۔ 39 سالہ جولئین اسانج آسٹریلیا کے شہری ہیں اور ان پر سوئیڈن میں دو خواتین پر جنسی حملے کا الزام ہے جس سے اسانج انکار کرتے ہیں۔ منگل کو جولئین اسانج کی ضمانت کی درخواست کچھ شرائط کے ساتھ منظور کر لی گئی تھی لیکن چونکہ سوئیڈن کی طرف سے استغاثہ نے اس درخواست کے منظور ہونے کےخلاف اپیل کر دی تھی لہذا وکی لیکس کے بانی کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔ اگر یہ اپیل نہ دائر کی جاتی تو عدالتی شرائط پوری کرنے پر جولئین اسانج جیل سے باہر آ سکتے تھے۔ ضمانت کی درخواست کی نامنظوری کے باوجود جولئین اسانجنے کہا تھا کہ وہ خود کو سوئیڈن واپس بھیجے جانے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,236 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|