واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-12-10, 01:30 PM   #1
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 01-12-10, 01:30 PM

01 دسمبر 2010
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وکی لیکس کی جانب سے مغربی میڈیامیں کیے جانے والے نئے انکشافات کے مطابق ایک طرف صدر زرداری کو یہ خدشہ تھا کہ فوج اُنہیں اقتدار سے ہٹا سکتی ہے جبکہ دوسری جانب جنرل کیانی نواز شریف کے اعتبار کے قابل نہیں سمجھتے اور اسفند یار ولی کو صدر بنانا چاہتے تھے۔اِ س کے ساتھ ساتھ وکی لیکس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے اُنہیں وزیر اعظم بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔پیٹر سن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی حکام ڈرون حملوں کے حق میں ہیں اور صرف بظاہر مخالفت کرتے ہیں۔ وکی لیکس یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے پاکستانی جوہری پروگرام پر امریکہ اور برطانیہ خدشات کا شکار تھے اوراُنہیں ڈر تھا کہ جوہری مواد دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جھڑپ ہوسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مغربی میڈیا میں شائع ہونے والے وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق صدر زرداری نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں اِس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اُنہیں فوج اقتدار سے ہٹا سکتی ہے۔وکی لیکس کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مارچ 2009ءمیں ایک ہفتے کے دوران جنرل کیانی اور سابق امریکی سفیر کی چار ملاقاتیں ہوئیں ۔ چوتھی ملاقات میں جنرل کیانی نے واضح کیا کہ اگر صورتحال بے قابو ہوئی تو وہ صدر زرداری کو عہدے سے ہٹادیں گے۔ زرداری کے جانے کی صورت میں اسفند یار ولی نئے ممکنہ صدر ہوسکتے تھے جب کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے عہدے پر بدستور فائض رہتے۔ وکی لیکس نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پرویز مشرف صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر اِس وقت رضا مند ہوئے جب اُنہیں وزیر اعظم گیلانی اور آصف علی زرداری کی طرف معافی کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم جب معافی کے معاملے پر تاخیر ہوئی تو جنرل کیانی نے پیٹر سن سے کہا کہ وہ حکومت سے بات کریں ۔وکی لیکس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ پرویز مشرف کی معافی کا وعدہ ضرور پورا کیا جائے گا لیکن مناسب موقع پر کیا جائے گا۔امریکی سفیر کے خیال میں اُنہیں ڈر تھا کہ مشرف کی معافی صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کے ووٹ کم کر سکتی ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت سے نواز شریف کمزور ہو گئے ۔امریکی سفیر کے مطابق صدر کے اختیارات کم کرنے اور تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے کی بندش کے معاملے پر آصف زرداری نے نواز شریف سے اتفاق کرلیا تھا۔جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر زرداری کو پسند نہیں کرتے تو نواز شریف کو بھی قابل اعتبار نہیں سمجھتے۔اُن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی غیر مقبولیت کی وجہ سے اُنہیں ہٹاکر نواز شریف کو بھی اقتدار میں آنے سے روکا جاسکتا ہے۔وکی لیکس نے پیٹرسن کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی حکام نجی ملاقاتوں میں ڈرون حملوں کے حوالے کی حمایت کرتے ہیں ۔پیٹرسن کے ساتھ ایک ملاقات میں وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیر اعظم گیلانی کی موجودگی میں تجویز دی تھی کہ باجوڑ آپریشن ختم ہونے تک ڈرون حملے بند کردیے جائیں لیکن وزیر اعظم گیلانی نے تجویز رد کرتے ہوئے یہ کہا کہ اگر امریکی ہدف پورا ہورہا ہے تو اُنہیں کوئی پرواہ نہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حملوں کے خلاف اسمبلی میں احتجاج کریں گے پھر اُنہیں بھول جائیں گے ۔اُنہوں نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ شدت پسندوں کے خاتمے تک باجوڑ آپریشن جاری رہے گا ۔ پیٹر سن نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے امریکہ سے اُنہیں وزیر اعظم بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔وکی لیکس کے مطابق 2009ءمیں جو بائیڈن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی سے ملاقات میں اِس بات کی یقین دہانی چاہی کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ دشمن ہے جس پر جنر ل کیانی نے امریکی نائب صدر کو کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کا دشمن تو مشترکہ ہے لیکن اِس سے نمٹنے کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔ وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سفیر این پیٹرسن نے 22فروری 2010ءمیں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ایس مولر کو بتایا کہ پاکستان کی سول حکومت کمزور اور کرپٹ ہے۔ نئے انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر خدشات کا شکار تھے۔ امریکی سفارت کاروں نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور معاشی بحران کے باوجود پاکستان میں جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سابق امریکی سفیر پیٹرسن نے واشنگٹن کو بتایا تھا کہ اُنہیں جوہری مواد کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے زیادہ اِس بات پر تشویش ہے کہ یہ مواد کسی سرکاری اہلکار کے ذریعے ملک سے باہر سمگل نہ ہوجائے۔ برطانوی دفتر خارجہ کی سینئر عہدے دار میریٹ لیزلی نے بھی امریکی سفارتکاروں کو بتایا تھاکہ برطانوی حکومت کو پاکستانی جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے بارے میں گہری تشویش ہے۔واشنگٹن اور لندن کو اِس بات کی بھی فکر تھی کہ پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 109
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
پرانا 01-12-10, 01:59 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,158
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پسند, وقت, واشنگٹن, وزیر, نواز, نواز شریف, موقع, آپریشن, آصف زرداری, امریکہ, احتجاج, بے, خلاف, دنیا, زرداری, علی, عدم, صورتحال, صدارت, صدارتی, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اے این پی مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، زاہد خان گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:09 AM
سایہ بھی ساتھ جب چھوڑ جائے ۔ رضی گانے 0 15-12-10 11:46 PM
غریبی نے بڑھاپے میں بھی ساتھ نہ چھوڑا جاویداسد خبریں 0 16-07-10 02:38 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
آئی پی ایل ---- محمد یوسف بہتی گنگا میں‌ہاتھ دھونے سے محروم کیوں؟ محمدعدنان کرکٹ 0 18-05-08 09:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger