واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وکی لیکس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-10-10, 08:08 PM   #1
وکی لیکس
کنعان کنعان آن لائن ہے 24-10-10, 08:08 PM

وکی لیکز کی نئی دستاویزات جاری

2010-10-23 22:08:38 :تاریخ اشاعت

پینٹگان نے دستاویزات کے شائع ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور عراقی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اور اِس اقدام سے فوجی کارروائی میں رکاوٹ ڈل سکتی ہے

ال پسین/ مدثرہ منظر | پینٹگان 22.10.10

وِکی لیکز کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے تسلیم شدہ اعدادو شمار کے مقابلے میں کہیں زیادہ عراقی شہری جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق، اِن میں سے بڑی اکثریت کئی برس پہلے کے فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے۔

اخبار نیویارک ٹائمز: اُن چار صحافتی اداروں میں سے ایک ہے جنھیں کئی ہفتے قبل اِن دستاویزات تک رسائی دی گئی تھی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اِن میں اُن واقعات کی تفصیل بھی شامل ہے جِن کا ذکر اِس سے پہلے نہیں کیا گیا تھا اور اِن میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں غیر ارادی طور پر چیک پوائنٹس پر عام شہریوں کی ہلاکت اور ہیلی کاپٹروں کے حملوں کے واقعات شامل ہیں۔

اخبار نیو یارک ٹائمز: کا کہنا ہے کہ شہری جانی نقصان کی مکمل تعداد بتانا مشکل ہے، کیونکہ ہوسکتا ہے بعض ہلاکتیں ایک سے زیادہ دفعہ بیان کی گئی ہوں۔ تاہم، اُس کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں ایک لاکھ سے زیادہ عراقی شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیل ہے۔

یہ دستاویزات چھوٹے یونٹوں کی اُن کے کمانڈروں کے لیے میدانِ جنگ کی خام رپورٹیں ہیں جو 2003ء کے اواخر اور اِس سال کے اوائل کا احاطہ کرتی ہیں۔

رپورٹوں میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ عراقی فوجی عراقی قیدیوں کو بڑے پیمانے پر ناروا سلوک کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جہاں تک ایران سے شیعہ باغیوں کی حمایت کا تعلق ہے دستاویزات میں ایسے مخصوص واقعات بیان کیے گئے ہیں جِن میں قیدیوں نے ایران سے مدد حاصل کرنے کی بات کی ہے۔دستاویزات میں ایران سے مہیا کردہ اسلحہ اور گولہ بارود کی تفصیل بھی موجود ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی درج ہے کہ عراقی باغیوں نے ایران میں نشانہ بازی اور دھماکہ خیز مادے کی ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کی۔

اِسی دوران، پینٹگان میں ایک خصوصی ٹیم اُن عراقی شہریوں کی حفاظت کے لیے کارروائی کرتی رہی ہے جِن کے نام دستاویزات میں شامل ہیں۔ 120 رکنی ٹاسک فورس مھینوں سے خفیہ طریقے سے کام کرتی رہی ہے جِس میں اُس ڈیٹابیس کا جائزہ لینا بھی شامل ہے جِس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ وکی لیکز کے پاس بھی موجود ہے۔

بحوالہ خبر

ویکی لیکس کیا ہے؟

دستاویزات افشا کرنے کا مقصد سچائی کو سامنےلانا ہے

عراق میں تشدد کو نظر انداز کیا گیا: وکی لیکس

مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا کوئی ارادہ نہیں: پینٹاگون
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
شکریہ: 13,531
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 193
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (25-10-10), shafresha (24-10-10), نیلم خان (24-10-10), مرزا عامر (24-10-10), عبدالقدوس (26-10-10)
پرانا 24-10-10, 08:19 PM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,698
شکریہ: 13,531
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بن لادن زندہ یا مردہ: ویکی لیکس میں ذکر

اسامہ بن لادن کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کے لیے خصوصی دستہ تشکیل دیا گیا

انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات جاری کرنے والے ویب سائٹس ویکی لیکس نےافغانستان میں امریکی فوج کی نوے ہزار سے زائد خفیہ معلومات پر مبنی جو دستاویزات شائع کی ہیں ان میں 2006 کی متعدد فائلوں میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک یا گرفتار کرنے کا ذکر ہے۔

امریکہ یہ کہتا رہا ہے کہ اسے اسامہ بن لادن کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

اسی دوران پینٹا گون کے حکام یہ تفتیش کررہے ہیں کہ نوے ہزار سے زیادہ خفیہ معلومات کس نے اور کیسے افشا کی گئیں۔

ویکی لیکس میں شائع ہونے والی دستاویزات میں 2004 سے لے کر 2009 تک محاذ جنگ اور مختلف فوجی یونٹوں کی خفیہ رپورٹیں شامل ہیں۔

وہائٹ ہاؤں نے خبردار کیا ہے کہ خفیہ معلومات کی اشاعت سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔

کوئی دو سو فائلیں ایسی ہیں جن میں امریکہ کے ’373‘ نامی اس خصوصی دستے کا ذکر ہے جو طالبان یا القاعدہ کمانڈرز کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر معمور ہے۔


2007 میں شر پسندوں کے شبے میں شہریوں پر بمباری کردی گئی
فائلوں میں 144 ایسے واقعات بھی درج ہیں جن میں افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا احوال ہے۔

ویکی لیکس دستاویزات میں جون 2007 کے ایک واقعے کا ذکر ہے جس میں نیٹو افواج کی جانب سے طالبان کے شبے میں ہوائی بمباری کروائی گئی تاہم مارے جانے والے سات افراد افغان پولیس مین تھے، اس بمباری میں چار مزید زخمی ہوئے۔ امریکی فوج نے بعد میں اسں واقعے کو محض غلط فہمی قرار دیا۔

وہائٹ ہاؤں کے ترجمان رابرٹ گبس نے کہا ہے کہ ویکی لیکس میں کوئی نئی بات ہے بلکہ افغانستان کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں مواد ہے۔ مگر ان کے منظر عام پر آنے سے نہ صرف ہماری فوج بلکہ جو وہ اتحادی جو ہماری حفاظت کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں انھیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂
------------------------------------------------

ویکی لیکس نہیں بلکہ ویکڈ لیکس ہیں/ ویڈیو کلپس کے ساتھ
پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمید گل پر ویکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والی ’خفیہ ڈائریز‘ میں کئی مقامات پر طالبان کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (25-10-10), shafresha (24-10-10), نیلم خان (24-10-10)
پرانا 25-10-10, 10:52 AM   #3
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اتنی اہم دستاویزات وکی لیکس کے ہاتھ لگنا پینٹاگون کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے ۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-10-10), کنعان (25-10-10)
جواب

Tags
color, com, iraq, php, گئی, پہلے, واقعات, نام, مکمل, مقصد, what, world, ایران, الزام, انداز, بازی, خلاف, خبر, خصوصی, دھماکہ, دی, سال, طور, عراقی, صحافتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger