واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


وہ سر اٹھائے جو ملت کے روبروآئے,,,,تحریر:سائیں سکندر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 09:06 AM   #1
وہ سر اٹھائے جو ملت کے روبروآئے,,,,تحریر:سائیں سکندر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 13-04-08, 09:06 AM

وہ سر اٹھائے جو ملت کے روبروآئے,,,,تحریر:سائیں سکندر
27دسمبر2007 کو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد گمان کیاجارہاتھا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی شاید قیادت سے محروم ہوگئی ہے اور پارٹی کاکوئی والی وارث نہیں، بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں اور کوشش کی جارہی تھی کہ عوام کو گمراہ کردیا جائے۔آج محترمہ کی شہادت کو2ماہ سے زائد ہوئے ہیں لیکن حالات وواقعات کی شہادت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور بن کرسامنے آئی ہے اور آصف علی زرداری نے ان دو ماہ میں اپنے غم کو جس طرح ہمت،جرأت اور بہادری سے طاقت میں تبدیل کیا وہ بلاشبہ انہی کا خاصہ ہے وہ ہرمرحلے پر” بے نظیر“ ثابت ہوتے چلے جارہے ہیں اور ان کا ہراقدام بینظیر ہے۔شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جمہوری قوتیں اور عسکری گماشتے اس غلط فہمی تھے کہ شاید آصف علی زرداری سیاسی ناپختگی کا مظاہرہ کرینگے کسی احتجاجی سیاست کا آغاز کرینگے انتخابات وغیرہ معطل ہوجائیں گے اور سیاسی یتیموں کی دال روٹی چلتی رہی گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔شہید محترمہ کے سوئم کے موقع پر راقم وہاں موجود تھا، وہ مشاہدہ کررہاتھا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے بوڑھے،نوجوان،بچے اور خواتین انتہائی جذباتی نظر آرہے ہیں پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگارہے ہیں مگر ان نازک حالات میں آصف علی زرداری اپنے تدبر اور فہم وفراست سے صورتحال قابو میں کرتے ہیں۔وہ شہید محترمہ کی طرح وفاق کی علامت بن کر ابھرے ہیں وہ جذباتی لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر جذباتی نعرے نہ لگانے کی استدعا کرتے ہیں۔ وہ اپنے ان پنجابی بھائیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے سانحہ راولپنڈی میں شہید محترمہ کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے کااعزاز حاصل کیاوہ"کھپے کھپے پاکستان کھپے "کی صداوا شگاف انداز میں بلند کرتے نظر آتے ہیں جوان کی اعلیٰ ظرفی کی معراج ہے۔پھر ہم یکے بعد دیگرے آنے والے حالات وواقعات کے مشاہدے کی روشنی میں آصف علی زرداری کو تدبر،دانشمندی،حکمت اور فہم وفراست کی بلندیوں پر دیکھتے ہیں۔ان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آگئی ہیں یہ بردبار اور انتہائی سلجھے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کے ہرفیصلے میں تدبر کی جھلک نمایاں ہے۔شہید محترمہ کے سوئم پر شہید کی وصیت کے برخلاف پارٹی قیادت بلاول بھٹو زرداری کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی اتنا بے نظیر ہے کہ جس نے پارٹی کارکنوں کو بہت زیادہ متاثر کیاہے اس کے بعد8جنوری کو انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے بھی سیاسی یتیموں کو ہلادیا۔قاتلان جمہوریت سمجھ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کابائیکاٹ کرے گی لیکن ایسانہ ہوا اور ان کے عزائم خاک میں مل گئے۔سازش کے تحت یہ تاریخ8جنوری سے بڑھاکر 18فروری کردی گئی حالانکہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت پی پی پی سمیت ن لیگ ودیگر بھی8جنوری کو انتخابات میں حصہ لینے پر تیار تھے۔پیپلز پارٹی کے کارکن وقیادت شدت غم سے نڈھال تھے لیکن جناب زرداری نے انہیں عوام میں جانے کی ہدایت کی۔ شہید محترمہ کا چہلم 7فروری کو وطن عزیز کے کونے کونے میں ہوا،پیپلز پارٹی نے کوئی قابل ذکر انتخابی مہم بھی نہیں چلائی مگر18فروری کو انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، ہزار ہاسازشوں اور دھاندلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی ندائے ملت بن کر ابھری اور لوگوں نے شہید بنت شہید سے حق وفا کو ادا کیا۔ محترمہ کی شہادت سے لے کرانتخابات تک اور پھرانتخابی مرحلوں کے انجام پذیر ہونے کے بعد جناب آٓصف زرداری نے ہر موقع پر بے مثال سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر اپنے بڑے بڑے نظریاتی مخالفین کو بھی اپنے ساتھ ملالیا ہے۔ جناب زرداری نے جس طرح سے محترمہ شہید کے راستے کو اپنے لئے منتخب کیا ہے ان کایہ مثالی رویہ ان کے پختہ سیاسی شعور اور ان کی قیادت کے پرتدبر ہونے کا ثبوت ہے۔ آج تمام طبقہ ہائے فکر میں جناب زرداری پذیرائی کی منازل طے کررہے ہیں وفاق میں مسلم لیگ (ن) اور اے این پی ،سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان میں دیگر سیاسی جماعتیں اور سرحد میں اے این پی ان کے ہمراہ ہیں ،تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کاان کا عزم بلاشبہ لائق ستائش ہے پاکستان کو صحیح سمت پر لانے کیلئے جس طرح جناب زرداری شہید محترمہ کے راستے پر ثابت قدمی سے چل رہے ہیں، اس راہ خیر میں ان کا ایک ایک قدم ملک وملت کے وسیع ترین مفاد ، ملک کی سالمیت کے تحفظ اور پاکستان کے ہمیشہ قائم رہنے کے لئے ہے پاکستان کو حاسدوں اور وطن دشمنوں سے بچانا پیپلز پارٹی کاایجنڈا اور جناب زرداری کا عزم ہے۔ ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ جناب زرداری کو بلندحوصلہ اور استقامت عطافرمائے ان کی نگرانی میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے،مسلم لیگ (ن) متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی مل کر ملک کی خدمت کریں اور پاکستان پیپلز پارٹی تجدید وتوازن کاایسا موثر نظام قائم کرے جوملک کی سالمیت کا ضامن بن جائے اور وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کا سبب ہو۔جناب آصف زرداری کی نذریہ شعر کرکے تحریر ختم کرونگا۔ وہ سر اٹھائے جو ملّت کے رو برو آیاغموں کی قید سے آیا تو سرخرو آیا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 209
Reply With Quote
جواب

Tags
گمان, پاکستان, وصیت, نظر, موقع, معراج, آصف زرداری, اللہ, اعلیٰ, بے نظیر, تحریر, جام, خواتین, زرداری, سیاست, شعر, طاقتور, علی, عزیز, عسکری, غم, صورتحال, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں گلاب خان شعر و شاعری 0 21-10-10 05:20 AM
ٹپال دانے دار کےلئے دعا کریں محمدعدنان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 64 11-05-09 12:54 PM
میں نے قلم سمجھ کے اٹھایا جو موج کو The Great شعر و شاعری 0 07-08-08 08:50 PM
’حلف نہ اٹھانےوالے جج دفتر جائیں گے‘ چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 01:57 PM
میرا بوجھ خود اٹھانا میرے دائرے میں رھنا زبیر شعر و شاعری 2 17-07-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger