واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ویلکم ٹو کورٹ نمبر ون!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-07-10, 03:23 AM   #1
ویلکم ٹو کورٹ نمبر ون!
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 22-07-10, 03:23 AM

منگل بیس جولائی کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے فل بنچ کے سترہ ججوں کے سامنے وہ بھی ہوگیا جو ایک دن ہونا ہی تھا۔اٹھارویں ترمیم کو چیلنج کرنے والے ایک صحافی درخواست گزار نے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں آئینِ پاکستان کی کاپی پکڑ کر ڈرامائی انداز میں کہا

’اگر میں ڈوب رہا ہوں اور کوئی مجھے کہے کہ اس میں سے ایک پھینک دو تو میں یہ کروں گا‘ ۔۔۔ یہ کہتے ہوئے صحافی شاہد اورکزئی نے آئینِ پاکستان کی کتاب فرش پر اچھال دی۔ پوری عدالت سکتے میں آگئی اور چند سیکنڈ کی خاموشی کے بعد ایک جج جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ توہینِ عدالت پر معافی مانگیں ورنہ آپ کے خلاف کاروائی ہوگی۔چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ ججوں نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔ لہذا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے آپ فوراً معافی مانگئے۔ جسٹس غلام ربانی نے کہا آپ کو جرات کیسے ہوئی بھری عدالت میں آئین کی کتاب پھینکنے کی۔ شاہد اورکزئی نے کہا کہ میں صرف قرآن پاک سے اپنی وابستگی کا اظہار کررہا تھا۔اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

جب عدالت آدھے گھنٹے کی برخواستگی کے بعد دوبارہ لگی تو درخواست گزار نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک پرچہ عدالت میں پیش کردیا۔اور باہر آکر کہا کہ انہوں نے اس پرچے میں صرف خود کو سننے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے۔یہ ایسا ڈرامہ تھا کہ ججوں سمیت کسی کا دھیان اس بات پر ہی نہیں گیا کہ پھینکے جانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی کتاب میں بھی اللہ کا نام موجود ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ قرآن کے نام پر آئین کی بے عزتی ہوئی ہو۔ دو برس پہلے مولانا صوفی محمد نے بھی برملا کہا تھا کہ وہ نہ تو آئینِ پاکستان کو مانتے ہیں اور نہ اس کے تحت کام کرنے والی پارلیمنٹ کو اور نہ ہی عدلیہ کو۔ یہ سب ڈھانچے غیر اسلامی ہیں۔ قرآن میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔

مولانا صوفی محمد سے بھی پہلے جنرل محمد ضیا الحق نے قران و سنت کا نظام نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئین کیا ہے؟ بارہ صفحے کی کتاب؟ جب چاہے پھاڑ دوں! اور پھر جنرل صاحب نے زنجیر بدست عدلیہ کی موجودگی میں معنوی طور پر آئین پھاڑ ڈالا۔

اور ضیا الحق سے بھی ساڑھے تیرہ سو برس پہلے جنگِ صفین میں حضرت علی کے لشکر کے خلاف صف آرا اموی لشکر نے جب اپنے قدم اکھڑتے محسوس کئے تو نیزوں پر قرآن بلند کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ اب اس کے ذریعے ہوگا۔ اس کے بعد کیا فیصلہ و فساد ہوا ۔یہ تاریخ پڑھنے والا عام آدمی بھی جانتا ہے۔

جب کوئی بھی شخص یا گروہ دلائل کی جنگ ہارنے لگے تو قرآن بیچ میں لے آئے۔ سب پیچھے ہٹ جائیں گے۔ کسی میں یہ پوچھنے کی جرات نہیں ہوسکتی کہ خود اس شخص کا عمل قرآن کے کتنا تابع ہے اور آس پاس کے لوگ اس شخص کی شہرت کے بارے میں کیا تاثر رکھتے ہیں۔

قرآن بیچ میں لانے والے شخص کے ذاتی کردار کی پرکھ تو خیر بہت دور کی بات ہے۔یہاں تو صرف اتنی افواہ بھی کافی ہے کہ فلاں شخص نے قرآن کی براہ راست یا استعاراً بے حرمتی کی ہے۔ لاشیں گرنے کے بعد تحقیق ہوتی ہے کہ اصل معاملہ کیا تھا۔

ان حالات میں سپریم کورٹ کے فل بنچ نے بھرے کمرے میں ایک درخواست گزار کے ڈرامے کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لے کر فراست کا ثبوت دیا۔ عدالت رہے گی تو انصاف بھی دے گی۔عدالت ہی نہ رہی تو۔۔۔۔

درخواست گزار بھی یہ نازک راز بخوبی جانتا تھا اسی لیے تو اس نے کمرہ عدالت سے باہر آکر سینہ تانتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ معافی وافی نہیں مانگی بس تحریری طور پر عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے۔کس مائی کے لال میں جرات ہے کچھ کہنے کی۔ ویلکم ٹو طالبانائزیشن ان کورٹ روم نمبر ون۔

بی بی سی
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, قدم, قرآن, قران, لوگ, نثار, موقع, معذرت, آدمی, اللہ, اسلام, اسلامی, تحریری, ترمیم, خلاف, درخواست, سپریم, شخص, علی, عدالت, غلام, صوفی, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ویلکم ٹو سچ کا سامنا حسنین ایوب قہقہے ہی قہقے 29 07-12-11 01:46 AM
یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشن محمدمبشرعلی لائینکس کارنر 3 01-11-10 07:37 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
ویلکم ٹو آئی ایم ایف محمدعدنان عمومی بحث 0 02-11-08 11:38 AM
ابنٹو 8.10 اور کے بنٹو 8.10 کی فری سی ڈی مل رہی ہے !!! اکرام لائینکس کارنر 0 22-10-08 01:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger