واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ٌلیاقت علی خان!!!!ایک عجیب اتفاق!!!!بینظیر بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-08, 11:16 AM   #1
ٌلیاقت علی خان!!!!ایک عجیب اتفاق!!!!بینظیر بھٹو
وجدان وجدان آف لائن ہے 01-01-08, 11:16 AM

یہ ایک اتفاق ہے کہ بینظیر بھٹو کو حملے کے بعد جن ڈاکٹر مصدق خان کے پاس لایا گیا تھا پاکستان کے سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کو لیاقت باغ میں گولی لگنے کے بعد انہی کے والد صادق خان کے پاس لایا گیا تھا۔
جمعرات کو مصدق خان راولپنڈی جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر تھے جب بینظیر بھٹو کو وہاں لایا گیا۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ جب انہوں نے بینظیر کو دیکھا تھا ان کی زندگی تقریباً ختم ہو چکی تھی۔ بینظیر جہاں ہلاک ہوئیں اس سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی دی گئی تھی۔
رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق چھپن سال قبل جب پاکستان کے ایک اور سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کو لیاقت باغ میں گولی لگی تو اس وقت ہسپتال میں مصدق خان کے والد صادق خان ڈیوٹی پر تھے۔

مصدق خان نے کہا کہ بینظیر کے دِل کی دھڑکن بند ہو چکی تھی، ان کا بلڈ پریش بالکل ختم تھا اور ان کا سانس نہیں چل رہا تھا۔ انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ ’میں نے اپنی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔ میں کیا کہہ سکتا ہوں، وہ ایک عظیم رہنما تھیں، وہ ہماری رہنما تھیں‘۔

ڈاکٹر خان نے کہا کہ ان کے دو بیٹے بھی ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے کے انہیں بھی اس طرح کے اتفاق کا سامنا کرنا پڑے۔

ڈاکٹر خان نے یہ بھی کہا کہ بینظیر بھٹو اپنے سر پر شدید چوٹ سے ہلاک ہوئیں جو خودکش حملے کے وقت کار کے سن روف سے لیور ٹکرانے سے آئی تھی۔ لیکن پیپلزپارٹی کے ارکان کہتے ہیں کہ ان کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئی۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 365
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (01-01-08)
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, لیاقت علی خان, خودکش, خان, خبر, خدا, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زندگی, سال, علی, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذوالفقار علی بھٹو کا جرات مند کردار ھارون اعظم سیاست 2 20-06-10 12:48 AM
سسی بھٹو نے فاطمہ بھٹو کیساتھ ایدھی ہوم لیاری کا دورہ کیا کراچی(اسٹاف رپو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:57 AM
بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد ہے، مہرین بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:12 AM
بلاول کے بھٹو قبیلے میں شامل ہونے پر اعتراض نہیں،غنویٰ بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:40 AM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger