واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ٌٌآمریت کے خاتمے کیلئے آیا ہوں،نوازشر یف،لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:10 AM   #1
ٌٌآمریت کے خاتمے کیلئے آیا ہوں،نوازشر یف،لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:10 AM

لاہور (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) 7سالہ جلا وطنی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف گزشتہ روز اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے خصوصی طیارے میں جدہ سے 6.30بجے لاہور پہنچ گئے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر فرط جذبات سے شریف برادران کی آنکھیں آنسووٴں سے نم ہوگئیں، سیکورٹی کے سخت اقدامات اوررکاوٹوں کے باوجودسیکڑوں کارکن ایئر پورٹ پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ، نظم و ضبط کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا،کارکنوں نے نواز شریف کو کندھوں پر اٹھاکر شدید نعرے بازی کی،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ میں عہدہ حاصل کرنے نہیں بلکہ آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کیلئے آیا ہوں،انہوں نے کہا کہ عوام میرا ساتھ دیں،تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا والہانہ استقبال مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ ظفر الحق جاوید ہاشمی اقبال ظفر جھگڑا سردار ذوالفقار کھوسہ خواجہ سعد رفیق پرویز ملک چوہدری نثار احمد سندھ پنجاب سرحد کے مسلم لیگی صوبائی صدور کے علاوہ سردار ایاز صادق میاں مرغوب احمد زعیم حسین قادری پارٹی عہدیداروں اور ہزاروں کارکنوں نے کیا، شریف برادران کے استقبال کے لئے آنیوالے سینکڑوں مسلم لیگی کارکن پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر ایئر پورٹ کے اندر داخل ہو گئے اور گو مشرف گو اور وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگانے شروع کر دیئے اس موقع پر ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسلم لیگی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مسلم لیگی کارکنوں نے سکیورٹی فورسز کو پانی کی بوتلیں اور جوتے مارے اس دوران جھڑپوں میں ایئر پورٹ لاؤنج کے کئی شیشے ٹوٹ گئے کارکنوں کے نعروں کی گونج میں شریف برادران ایئر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے نواز شریف کو کندھوں پر اٹھا لیا اور تقریباً آدھ گھنٹہ کندھوں پر اٹھائے نعرہ بازی کرتے رہے طیارہ سے اتر کر شہباز شریف پہلے لاؤنج میں آئے اور نواز شریف کے لاؤنج میں آنے پر شہباز شریف نے نعرے لگوائے وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں ملک بچاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے شریف برادران کے لئے دو بی ایم ڈبلیو بلٹ پروف گاڑیاں موجود تھیں مگر دونوں ان میں بیٹھنے کی بجائے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر ایئر پورٹ سے داتا دربار روانہ ہوگئے پولیس کی گاڑیاں ان کی گاڑی کے آگے پیچھے تھیں اس کے علاوہ فائر بریگیڈ ایمبولینس اور دیگر پروٹوکول کی گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔ بڑی تعداد میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پولیس نے لاہور ایئر پورٹ کو گھیرے میں لیا تھا اور مسلم لیگ کے کارکنوں کو جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن مسلم لیگی کارکنوں کی تعداد بڑھنے پر پولیس انہیں ایئر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے سے نہیں روک سکی۔ کارکنوں نے ہوائی اڈے کے وی آئی پی لاؤنج پر بھی قبضہ کر لیا۔ پولیس نے صبح سے ایئر پورٹ کو گھیرے میں لیا تھا اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے تھے عصر تک ایئر پورٹ پر مسلم لیگی کارکنوں کی تعداد کم تھی تاہم بعد میں خاصا اضافہ ہوتا گیا اور پولیس کے لئے ان کو روکنا ناممکن ہو گیا۔ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں ملک میں کسی عہدے کے حصول کی خاطر نہیں آیا بلکہ جمہوریت کی بحالی کے لئے آیا ہوں۔ اتوار کو سعودی عرب سے آٹھ سالہ جلا وطنی کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے بعد کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمہوریت کی بحالی اور وطن واپسی کے لئے ان کی جدوجہد میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی حقیقی بحالی اور آمریت کے خاتمے کے لئے آئے ہیں انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کا ساتھ دے۔ انہوں نے اپنی واپسی کے سلسلے میں کسی قسم کی ڈیل کی تردید کی اور کہا کہ اگر ڈیل کرکے آنا ہوتا تو وہ اس وقت آتے جب ان کے والد میاں شریف کا انتقال ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے والد کی تدفین کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور میں اس میں شرکت نہ کر سکا۔مدینہ منورہ سے روانگی سے پہلے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر حتمی فیصلے ہم خیال جماعتوں اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اکٹھی ہو اور مضبوط ہو تاکہ متحدہ جدوجہد کی جا سکے، عدلیہ کو بحال کیا جائے اور 3 نومبر کے صورت پر بحال کیا جائے اور 3 نومبر کو اٹھائے گئے تمام غیر آئینی اقدامات کو واپس ہونا چاہئے۔ایئر پورٹ سے داتا دربار جلوس کی شکل میں جاتے ہوئے جوڑا پل، گول چکر اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ میں شکرگزارہوں شاہ عبداللہ کا جنہوں نے جنرل پرویز مشرف کو کہا کہ میاں نواز شریف ہر صورت پاکستان جائیں گے جس کے بعد میں اپنی دھرتی پر واپس آگیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں نے آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا اور میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ صدر بازار میں اس وقت زبردست نعرہ بازی ہوئی جب ایک بزرگ مسلم لیگی کارکن نے میاں نے مچا دی ہلچل ہلچل میاں نے مچا دی ہلچل ہلچل کے نعرے لگوائے۔ میاں نواز شریف نے اپنے خطاب میں لوگوں سے بھی الیکشن کے بارے میں رائے لی کہ الیکشن لڑنا چاہئے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 29 نومبر کو اے پی ڈی ایم کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ڈھونگ فراڈ الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیر, وزیراعظم, قدم, نواز شریف, نثار, موقع, جواب, خصوصی, ذوالفقار, سردار, صوبائی, صادق, صبح, صحافیوں, صدور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریشم زلفوں،نیلم آنکھوں والے اچھے لگتے ہیں gorgeous شاعروں کی بیٹھک 2 09-11-09 10:23 AM
ایک سردارنی نے عالییشان بنگلہ بنوایا The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:30 PM
اییامم ذالحج naeemuddin علوم حدیث 0 25-02-09 08:01 AM
دورہ آسٹریلیا کو یاد گار بنانا چاہتا ہوں،لکشمن عبدالقدوس خبریں 0 24-12-07 04:34 PM
بطور بیٹسمین نہیں وکٹ کیپر کی حیثیت سے ہی کھیلنا چاہتا ہوں،کامران اکمل عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 02:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger