| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 207
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
مزید ٹارگٹ کلرز کی بھی خبر شئیر کردیجئیے ، مثلاً سنی تحریک اور ایم کیو ایم الطاف ، ایم کیو ایک حقیقی ، اور اے این پی وغیرہ
شکریہ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
ایک مبنی بر حقیقت خبر شیئر کی ہے آپ کو تکلیف ہوئی اس کی معذرت
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
جو ٹارگٹ کلنگ میں سب سے زیادہ بدنام ہیں ان کا نام بھی نہیں ہے اس رپورٹ میں، پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ایم کیو ایم والے قاتل، بدمعاش، لٹیرے ہیں ان کا نام کیوں نہیں اس رپورٹ میں؟؟؟
یہ تو صرف ایک جانبدارانہ رپورٹ ہے۔مبنی بھر حقیقی کسی قیمت پر بھی نہیں ہے۔
__________________
![]() یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین |
|
|
|
| محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (15-04-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() |
جب باقی قابو آئیں گے ان کا بھی پتہ چل جائے گا۔
ان شاءاللہ عزّوجل فی الحال اسی پر اکتفاء کیا جاتا ہے
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35) ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام آباد(رپورٹ: عثمان منظور)پولیس کے ہاتھوں گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلرز کے بارے میں رنگ و نسل کی بنیاد پرقتل ،بے حرمتی اورعام شہریوں سے لوٹ مار کی ہولناک داستانوں کا پولیس کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے۔ ملزمان نے تفتیش کاروں کو بتایاکہ انہوں نے کن بااثر شخصیات کے کہنے پر قتل کئے۔ انہیں کون ہتھیار فراہم کرتا تھا اورواردات کے بعد وہ کس طرح فراہم کردہ اسلحہ واپس کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ وہ اہداف کی نشاندہی کے لئے لڑکیوں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایک شخص کی ماں کی انتقامی طور پر بے حرمتی کی گئی کیونکہ جب ملزم جیل میں تھا تو اس شخص نے اس کی ماں سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے۔ ایک مبینہ قاتل نے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ اسے پٹھانوں کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اوراس نے پٹھانوں کی شباہت رکھنے والے تین افراد پرفائرنگ کی تھی۔ حکومت سندھ کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم جو آئی ایس آئی، آئی بی، سی آئی ڈی کراچی، اسپیشل برانچ۔، رینجرز، سی آئی ڈی سندھ، سی پی ایل سی اورکراچی پولیس کے نمائندوں پرمشتمل ہے، اس نے 26مبینہ ٹارگٹ کلرز سے پوچھ گچھ کی اور رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ ملزمان کس آسانی سے تشدد کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ایک مبینہ قاتل جبیب الرحمن نے مشترکہ تفتیشی ٹیم کو بتایاکہ اس نے سال 2004ء میں چندہ دینے سے روک دینے پرایک شخص کو قتل کیا اس واردات میں ندیم بہاری، زبیر کالا اوردانش اس کے معاون رہے جبکہ 22جون 2009ء کو اس نے سعد صدیقی ہی کے کہنے پر ایک سیاسی جماعت کے کارکن عبداللہ کو قتل کیا۔ جبکہ ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کی پاداش میں ایک گوشت فروش محمد نعیم اورسبزی فروش عاصم حسین کو بھی قتل کیا گیا، جبکہ اوپر سے ایک اورشخص محمد علی کو بھی قتل کرنے کا حکم دیاگیا 4جنوری 2010ء کو مذکورہ ملزم کے مطابق سعد صدیقی نے اس سے شہر میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ہائی کمانڈ کے حکم پر دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لئے کہا، جس پر ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ لیاقت مارکیٹ گیا اور ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا ایک اورمبینہ قاتل محمد سلطان عرف کپل ٹارگٹ کلنگ کی 6 وارداتوں میں ملوث رہا اور اس نے پولیس مخبر ہونے کے شبہ میں عامر پنڈت کو قتل کیا، ایک اورمبینہ ٹارگٹ کلر محمدیٰسین نے تفتیش کارروں کو اپنی ڈکیتی، قتل اور بے حرمتی کی وارداتوں کو بتایا، گرفتاری کے وقت اس پر قتل اور ناجائز اسلحہ کے 12مقدمات درج تھے، اس نے شریک ملزم ابوہریرہ کے ساتھ 2009ء میں منشیات فروش نور الامین عرف نونیہ کو قتل کیا، قتل کے بعد یٰسین محفوظ مقام پرچلاگیا جبکہ ابوہریرہ نے یونٹ 76جاکر فراہم کردہ کلاشنکوف واپس کی، اس نے اینٹوں کے بھٹے پر پٹھانوں پرفائرنگ کرنے کا بھی انکشاف کیا۔ملزم یٰسین نے عامر ٹوپی، راشد اورپیو کانیاں کے ساتھ ضیاء الرحمن کو عامر ٹوپی کی کلٹس کار میں اغواء کیا اور اسے یونٹ 76 پہنچایا جہاں اس سے مختلف معلومات حاصل کرنے کے لئے تشدد کا بھی نشانہ بنایاگیا مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ضیاء کو قتل کرکے لاش ابراہیم حیدری کے ساحل پرپھینک دی گئی ضیاء کو اپنا جرائم پیشہ گروہ خود بنانے پرقتل کیاگیا ملزم اور اس کے ساتھی اپنے ساتھ سلیم بنگالی کے بھائی کی شادی میں گئے جہاں انہوں نے شریک ملزمان منصور، رفیق رکشہ والا ،شیر علی اوراسماعیل کے تعاون سے یوسف ، اس کی ماں اورپڑوسی کے گھروں میں ڈکیتی کی۔ اس واردات کا مقصد یہ تھا کہ جب منصور جیل میں تھا ، تب اس کی والدہ یوسف کے ساتھ اس سے ملنے آئی تھی اوراس دوران دونوں میں ناجائز تعلقات قائم ہوئے۔ جس کا بدلہ لینے کے لئے ڈکیتی ڈالی گئی اوردوران واردات منصور نے انتقام میں یوسف کی ماں کی بے حرمتی کی جبکہ علاقے میں اپناگروہ بنانے پر اس نے چار افراد کو قتل بھی کیا۔ عبدالناصر عرف کمانڈو جو رکن قومی اسمبلی آصف حسین کا گن مین تھا، وہ 1993ء سے ٹارگٹ کلنگ کی کم از کم دس وارداتوں میں ملوث رہا، گرفتاری کے بعد اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس کا ایک ٹارگٹ مٹی پہلوان منشیات فروش تھا جو کم بھتہ دیتا تھا۔ سال 2004ء میں اس نے خود کو پارٹی میں بحال کرانے کے لئے زبیر ٹانڈا کو قتل کیا۔ جس کے انڈرورلڈ سے تعلقات ہوگئے تھے۔ وہ 1996ء میں بیت الحمزہ پرراکٹ فائر کرنے والے گروہ کا بھی حصہ رہا۔ ایک ارومبینہ ٹارگٹ کلر عمران علی عرف لمبا نے بتایا کہ وہ یونٹ66-Bکے کلر اسکواڈ کا لیڈر تھا، اس کے مطابق اسے پٹھانوں کو قتل کرنے کا اوپر سے حکم ملا تھا۔ جبکہ اس نے امام بارگاہ مہدی آخر الزمان گلستان جوہر کے قریب پٹھانوں سے مشابہہ تین افراد کو فائرگن کا نشانہ بنایا پٹھانوں کو قتل کرنے کی ہدایت ملزم کے مطابق یونٹ آفس سے ملی تھی۔ ایک ایم پی اے کے قتل کے بعد اس نے گلستان جوہر میں ہی ایک پٹھان کی پینٹ کی دکان کی آگ لگا دی تھی فرنیچر مارکیٹ میں ایک پٹھان نصیرخان کو زخمی کیا۔ جبکہ چورنگی پراس نے پٹھانوں کے ساتھ آٹھ ٹھیلوں کو نذر آتش کیا مبینہ ٹارگٹ کلر شارق نفیس عرف شیری نے اپنے ساتھیوں عمران عرف عرفان، زین اورعاطف رشید کی مدد سے جوہرموڑ پر دوموٹر سائیکل سواروں کوقتل کرنے کا اعتراف کیا انہیں ملزمان نے کنگ ریذیڈنسی بالمقابل رابعہ سٹی گلستان جوہر میں ایک کار پر فائرنگ کرکے اے این پی سے تعلق رکھنے والے فرقان بٹ عرف عامر، ثاقب وڑائچ اورفضل رحیم کو قتل کیا قتل کا منصوبہ گڈ بروسٹ فوڈ پر بنایا گیا جس کی ہدایت یونٹ 66-Bکے انچارج نے عدنان کو ٹیلی فون پر دی ہتھیار اورکارنمبر ABU-221 عدنان نے فراہم کئے۔ واردات کے بعد وہ گڈ بروسٹ فوڈ پرآئے اورہتھیار عمران کوواپس کئے انہوں نے ہی فائرنگ کرکے ایک پٹھان اوردوسرے سرائیکی چوکیدار کو قتل کیا۔ انہوں نے حلیم گھر اقراء کمپلیکس جوہر چورنگی / جوہر موڑ پر ڈکیتی کی ملزم نے بتایا کہ انہوں نے عدنان کی گرل فرینڈ ڈرگ روڈ کی مثال اور الٰہ دین پارک کے قریب فلیٹس کی کومل سے قتل کی وارداتوں میں مدد لی عاطف رشید عرف گنداری، کسوڑا اوردیگر گرفتار ملزمان تمام وارداتوں میں شریک رہے ایک اور مبینہ ٹارگٹ کلر اکرام اللہ نے بتایا کہ اس نے انچارج 108شاہ فیصل کالونی شوکت بھائی کے کہنے پرایک سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا۔ جبکہ اس نے عاطف رشید، عمران عرفان اورزین کے ساتھ مل کر 13جولائی 2010ء کو الٰہ دین پارک کے قریب فیاض عرف کالا (صدر یوتھ ونگ ایس ایف کالونی) اورامجد (پی پی آئی) کوقتل کیا۔ اس نے ایم پی اے کے قتل کے بعد ایک جوتوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کا اعتراف کیا جبکہ اس نے سلمان عرف سلو، شوکت ، رفیق اور نونی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی ذریعہ متعدد افراد کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا سید ابوعرفان عرف عرفی نے اشتیاق پولیس والا اور آغا صاحب کے کہنے پر ڈی ای پی نوازرانجھا کے قتل کا اعتراف کیا آغا کو لندن سے ہدایات ملتی تھیں اس کا کہنا ہے کہ اسے ڈی ایس پی کے قتل کی وجہ معلوم نہیں۔
روزنامہ جنگ 15اپریل2011
|
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد عاصم (15-04-11) |
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
ایک خبر دیکھی شیئر کردی آپ کو کسی وابسطگی کی وجہ سے تکلیف ہوئی اسکی دوبارہ معذرت ، وابسطگی نہ ہوتی تو ایسا ردِ عمل پیش نہ فرماتے ۔ بے گناہوں کا قاتل کوئی بھی ہو ہمیں تو اس سے ہمدردی نہیں باقی آپ اپنے معاملات سے سے بخوبی واقف ہیں اور تمام پڑھنے والوں کو بھی بخوبی اس کا ادراک ہو گیا ہے ۔ بہت شکریہ! |
|
|
|
|
| مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا | sahj (15-04-11) |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
ادراک ھو گیا ھو تو بہتر ھے ۔ مجھے ادراک ھے اسی لئیے کہا تھا کہ دیگر ٹارگٹ کلرز وغیرہ کے بارے میں بھی کچھ پیش کردیں ۔ اب جو خبر پیش کررہا ھوں اسے بھی پڑھ لیجئیے آپ بھی اور باقی احباب بھی۔ سی آئی ڈی پولیس کراچی نے بم دھماکوں سمیت سرکاری املاک کو نشانہ بنانے والے گروہ لشکر بلوچستان کے اہم گینگ لیڈر کو گرفتار کر کے قبضے سے مختلف اقسام کابھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، سی سی پی او کراچی سعود مرزا کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشت گرد کے بیرون ملک میں موجود ساتھیوں کی گرفتاری لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا۔ سی سی پی او کراچی سعود مرزا نے اپنے اضافی چارج ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لشکر بلوچستان نامی دہشت گرد گروپ کے اہم لیڈر عبدالقادر کلمتی عُرف راکٹی کو ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کی ٹیم نے ہیڈکوارٹر گارڈن کے قریب اُس وقت گرفتار کیا جب وہ بم دھماکہ کرنے کے لئے بم نصب کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبداالقادر عرف راکٹی کو لندن سےبہاول مینگل عرُف سائیں نامی دہشت گرد ہدایات اور فنڈنگ فراہم کرتا ہے، ملزم کے قبضے سے مختلف اہم شخصیات پولیس افسران و دیگر سرکاری افسران کے علاوہ اہم سرکاری تنصیبات کی ٹارگٹ لسٹ بھی ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 7 بم دھماکوں کی وارداتوں کا اعتراف کر چُکا ہے تاہم ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کے ساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری میں بھی مدد ملے گئی۔ ![]() Dunya News: پاکستان:-کراچی: دہشت گرد گروہ لشکر بلوچستان کا اہم گینگ لیڈر گرفتار کم از کم سات بم دھماکے !! جن میں سے اکثر کو ہمارے ادارے ، دھماکے کے چند منٹ بعد ہی خودکش قرار دیتے تھے ۔جنمیں سے ایک تو ملیر سٹی کے شیعہ ماتمی جلوس پر ھونے والا دھماکہ بھی ھے ۔ لیکن پھر خود ہی ایسے دھشتگروں کو گرفتار کرکے پیش کردیا جس سے معلوم ھوتا ھے کہ دھماکے نا تو خودکش تھے اور ناں ہی مزھبی انتہا پسندوں کی جانب سے۔ بلکہ پاکستان کے چند غدار قسم کے لوگ انارکی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔ امید ھے سمجھنے کی کوشش ضرور کریں گے ۔ کہ عالم کفر کی آنکھ میں کون شہتیر بناھوا ھے ؟ اور ساری بندوقوں کے رخ کس کی جانب ہیں ؟ والسلام |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کیو, ٹارگٹ, پاکستان, قتل, مفتی, مبنی, مزید, معذرت, این, ایم کیو ایم, الطاف, اعتراف, بر, تکلیف, تحریک, حیدر, حقیقی, حقیقت, خبر, درجنوں, سنی, سمیت, سعید, شئیر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ٹارگٹ کلرز کا رضا حیدر، مفتی سعید جلالپوری سمیت درجنوں قتل کرنے کا اعتراف | گلاب خان | خبریں | 0 | 14-04-11 05:18 AM |
| حکیم سعید کا قاتل ساتھیوںسمیت گرفتار | فرحان دانش | خبریں | 5 | 30-11-09 07:27 PM |
| بھارتی فلموں میں کام ۔۔۔ ہمایوں سعید | محمدعدنان | فلمی دنیا | 0 | 26-07-09 07:54 AM |
| پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 19-12-07 07:34 AM |
| بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 08:09 AM |