|
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی جریدے کو قانونی نوٹس

04-12-10, 06:05 AM
اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سید عادل گیلانی نے ایک بین الاقوامی جریدے کو اپنے خلاف جھوٹے الزامات پر مبنی گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا انٹرویو شائع کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس پاکستان میں جریدے کے پبلشراقبال زیڈاحمد ایڈیٹر فصیح احمد اور چیف ایگزیکٹو افسر ٹام اسچم کو 15 نومبر کی اشاعت میں بیٹی شہربانو تاثیر کی جانب سے اپنے والد سلمان تاثیر کا لیا گیا انٹرویوشائع کرنے پر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اقبال زیڈ احمد اور فصیح احمد نے بطور پبلشر اور ایڈیٹر سلمان تاثیر کے جھوٹے الزامات بلا کسی تصدیق کے شائع کئے۔ عادل گیلانی نے اس طرح الزامات عائد کرنے پر سلمان تاثیر کے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے آپ اور آپ کے رسالے کی جانب سے چشم پویشی بظاہر اس حقیقت کے پیش نظر کی گئی کہ اقبال زیڈ احمد نے دوستی کی بناءپر سلمان تاثیر کو خوش کیا اور فصیح احمد صاحب آپ اس رسالے کے ایڈیٹر کی حیثیت سے سلمان تاثیر کے الزامات کی تصدیق کرانے میں ناکام رہے لہٰذا میرے موکل کی کردار کشی پر مبنی یہ الزامات جان بوجھ کران کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے شائع کئے گئے، میرے موکل کو ذہنی وجسمانی تکلیف کا سامنا ہے اس کا ازالہ پیسوںسے نہیں کیا جاسکتا۔ میرے موکل نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں اس قسم کی کسی صورت سے بچنے کیلئے آپ سے مطالبہ کیا جائے کہ آپ اپنے رسالے کی آئندہ اشاعت میں اس کے فرنٹ پیج پر غیرمشروط معافی مانگیں جس میں کہا جائے کہ سلمان تاثیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں اور اخبار اور اس کی انتظامیہ اس قسم کی غلط خبرشائع کرنے پر معذرت خواہ ہے اگر ایسا نہ کیاگیا تو آپ کے خلاف فی کس 50 کروڑ روپے جرمانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|