واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ٹرک لوٹ لئے جانے پر کراچی میں اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے، انیس مجید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 09:58 AM   #1
ٹرک لوٹ لئے جانے پر کراچی میں اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے، انیس مجید
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 13-04-08, 09:58 AM

ٹرک لوٹ لئے جانے پر کراچی میں اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے، انیس مجید
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرس ایسوسی ایشن انیس مجید نے کہا ہے کہ اندرون سندھ اور پنجاب سے آنے والے ٹرکوں کو کراچی شہر کے باہر خصوصاً گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے سپرہائی وے پر آئے دن لوٹا جا رہا ہے۔ ان وارداتوں کے سدباب کے لئے ہم نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ بھی کی ہیں اور ان کو متعدد خطوط بھی ارسال کئے ہیں لیکن ٹرکوں کو لوٹنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی پنجاب سے آنے والے چاول کے ایک اور ٹرک کو سپرہائی وے پر لوٹ لیا گیا جس کے باعث اجناس کا کاروبار کرنے والے تاجر حضرات میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجناس کے تاجر اس لوٹ مار کی وجہ سے اندرون ملک سے مال منگوانا بند کرنا چاہتے ہیں اور اگر اجناس کے تاجروں نے مال منگوانا بند کردیا تو کراچی شہر میں غذائی اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ کراچی میں مال نہ آنے سے ہماری ایکسپورٹ اور امپورٹ پر بھی بہت برا اثر پڑے گا۔ انہوں نے گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اجناس کے ٹرکوں کے اغوا کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کا سدباب کیا جائے اور لوٹے گئے مال کو برآمد کروایا جائے تاکہ تاجر حضرات بلاخوف اپنا مال منگوا سکیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, لوٹے, مجید, اعلیٰ, اغوا, حضرات, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایم ایس آوٹ لک کلاس 2 زارا مائیکروسوفٹ آوٹ لک 4 28-10-10 04:39 PM
ایم ایس آوٹ لک کلاس چار زارا مائیکروسوفٹ آوٹ لک 0 26-10-10 04:00 PM
سیالکوٹ بھائیوں کی ہلاکت معمہ ، پولیس کو کوئی کرکٹ گراﺅنڈ نہیں ملی جاویداسد خبریں 1 28-08-10 03:49 PM
شہدادکوٹ :راکٹ حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 1 23-09-08 03:26 AM
پردیس جانے والے کبھی لوٹ آئیں گے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger