|
ٹوکیو : جیو پر پابندی کیخلاف ن لیگ کا مظاہرہ

07-12-07, 08:52 AM
ٹوکیو : جیو پر پابندی کیخلاف ن لیگ کا مظاہرہ
ٹوکیو (عرفان صدیقی / نمائندہ جنگ) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ نیوز چینل جیو نیوز پر تاحال پابندی کے خلاف جمعرات کو جاپان کے شہر توپگی میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لیگی کارکنوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے جیو نیوز کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں میڈیا، عدلیہ اور جمہوریت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل آفیسرز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے کہا کہ ایک آمر نے اپنا عہدہ بچانے کیلئے ملک میں میڈیا، عدلیہ اور جمہوریت کا خون کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کے سامنے آج علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|