واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ٹی وی چینلز کی بندش کو 100 گھنٹے سے زائد ہو گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 04:19 PM   #1
ٹی وی چینلز کی بندش کو 100 گھنٹے سے زائد ہو گئے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 04:19 PM

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر میں جیو سمیت تمام نجی ٹی وی چینلز کی بندش کو 100 گھنٹے سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اور عوام کو قومی، سیاسی صورتحال کے حوالے سے حقائق جاننے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ”جیو نیوز“، ”جیو ٹی وی“، ”جیو سوپر“ اور ”آگ“ کی نشریات کی بندش نے عوام کو تازہ ترین خبروں، دلچسپ پروگراموں اور پاکستان و بھارت کی تاریخی کرکٹ سیریز سے محروم کر دیا ہے اور سیکڑوں لوگوں نے ڈش انٹینا خرید کر حالات سے آگاہی حاصل کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد ایمرجینسی کے نفاذ اور چینلوں کی بندش کے فوری بعد سے ہی ٹی وی کے دفاتر میں ٹیلی فون کر کے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایمرجینسی کے نفاذ کے بعد سے تاحال سرکاری ٹی وی حالات و واقعات کی یکطرفہ تصویر دکھا رہا ہے جو غلط ہے۔ سرکاری ٹی وی کی خبروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ملک میں کچھ بھی نہیں ہو رہا۔ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی بندش نے ناظرین کی بے چینی کو انتہائی حد تک بڑھا دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جیو نیوز نے ہمیں لمحہ بہ لمحہ حالات سے باخبر رہنے کا عادی بنا دیا ہے، اب موجودہ صورتحال میں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم ساری دنیا سے کٹ گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیو سمیت تمام چینل پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 483
Reply With Quote
جواب

Tags
”آگ“, کراچی, پاکستان, واقعات, نیوز, موجودہ, انٹینا, تصویر, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
ٹی وی ڈرامہ کی حیاتِ نو گلاب خان ڈرامہ 2 15-10-10 02:33 PM
ٹی وی ھارون اعظم گپ شپ 7 10-07-10 12:00 AM
ٹی وی پر علماء کرام کا آنا مثبت ومنفی پہلو sahj عمومی بحث 4 29-05-10 02:03 AM
تمام نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کی جائیں، اے ٹی جے عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger