واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ٹی ٹوئنٹی نقصان پہنچا رہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-11, 06:52 AM   #1
ٹی ٹوئنٹی نقصان پہنچا رہی ہے
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 02-07-11, 06:52 AM

Name:  110317094235_shoaib-akhtar-466.jpg
Views: 16
Size:  42.0 KB
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔

ان کی یہ رائے اس بحث کا تسلسل ہے جو ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف نے اپنے بیان میں ٹی ٹوئنٹی کو پاکستانی کرکٹ کے لیے تباہ کن قراردیا تھا۔ جنوبی افریقی کوچ گیری کرسٹن کا بھی یہ کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی بہتات کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے اور اسے صرف ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود رکھا جائے۔

شعیب اختر نے جو ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ پہلے ہی بور ہوچکی ہے ون ڈے بھی ٹی ٹوئنٹی سے متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے آنے سے تیز رفتار بولرز کی دھاک ختم ہوگئی ہے اور ان کا کردار محض رنز روکنے والے بولر کا بن کر رہ گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز میڈیم پیسر اور اسپنرز جتوا رہے ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ کا گراف نیچے آگیا ہے۔

آئی پی ایل کی طرز پر اب دوسرے ملکوں میں بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہورہی ہیں اور آنے والے دنوں میں کرکٹرز کو بہت زیادہ پیسے ملیں گے اور انہیں ملنے بھی چاہئیں یہ اچھی بات ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ٹیلنٹ جاتا رہے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے نہ ہونے سے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کا حسن ماند پڑگیا ہے۔ ایشیز کے تواتر سے ہونے سے ان مقابلوں کی دلچسپی بھی ختم ہوگئی ہے ۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ میں جو ٹیلنٹ آیا تھا اس کی مثال نہیں ملتی تھی لیکن ایک ایک کرکے جب یہ اسٹارز رخصت ہوئے تو ان کی جگہ لینے والے کرکٹرز اس معیار کے نہ تھے۔ اسی طرح آسٹریلوی ٹیم سے بھی ہیڈن، میک گرا، شین وارن اور گلیسپی کے جانے سے بہت فرق پڑا اور اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر بھی پڑا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ آئی پی ایل کی طرز پر اب دوسرے ملکوں میں بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہورہی ہیں اور آنے والے دنوں میں کرکٹرز کو بہت زیادہ پیسے ملیں گے اور انہیں ملنے بھی چاہئیں یہ اچھی بات ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ٹیلنٹ جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شان ٹیٹ سے انہیں بڑی امید تھی کہ وہ ان کی تیزرفتار گیند کا ریکارڈ توڑدیں گے لیکن وہ بھی ریٹائر ہوگئے۔بریٹ لی پہلے ہی اپنی تیزرفتاری کھوچکے ہیں۔
شعیب اختر آئی سی سی کی جانب سے وضع کردہ سخت قوانین سے بھی خوش نہیں ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ آئس ہاکی بیس بال اور فٹبال میں پیسہ بھی ہے اور یہ دنیا بھر میں کھیلے جاتے ہیں ان کھیلوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں اور جھگڑے بھی ہوتے ہیں لیکن ان میں بھی بہت زیادہ سخت قوانین اور شرائط مسلط نہیں ہیں۔ کرکٹ میں اتنی سختیاں کردی گئی ہیں کہ بال بھی ٹیڑھے بناکر آجائیں تو آپ پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پہلے ہی بور ہوچکا ہے بولرز کے لئے پہلے ہی مشکل ہوچکی ہے باؤنسرز کی تعداد محدود کردی گئی جو رہی سہی کسر رہ گئی تھی وہ پاور پلے نے پوری کردی۔

اننگز کے شروع میں بھی پاور پلے میں بولنگ کریں اور جب تھک جائیں تو آخری اوورز میں بھی پاور پلے میں بولنگ کریں۔ آج کل کی کرکٹ میں دلچسپی کے نام پر بیٹسمینوں کو کافی کچھ دیا جاچکا ہے۔ یہ بہت سادہ سا کھیل تھا اسے اسی طرح رہنے دیاجاتا تو اچھا تھا۔

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-07-11), یاسر عمران مرزا (02-07-11)
پرانا 02-07-11, 09:19 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شعیب کی کافی باتیں درست ہیں۔

شعیب کی ریٹائر منٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم اپنے ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتے, ہے۔, کریں۔, پہلے, پاکستانی, قوانین, نام, ملنے, متاثر, آئی سی سی, انٹرویو, اتنی, تصویر, جانے, حسن, خوش, خبر, خصوصی, دنیا, رفتار, ریکارڈ, شروع, عائد, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان اور جنوبی افریقہ آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے محمدعدنان کرکٹ 35 26-10-10 03:04 PM
پاک، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی: لاکھوں پاؤنڈ کا سٹہ کھیلا جائیگا (کہاں کہاں جوا روکو گے) جاویداسد خبریں 2 03-09-10 06:25 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کا امیدوار champion_pakistani کرکٹ 1 29-09-09 09:43 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 05:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger