|
پارٹی نے اجازت دی تو صدر پرویز سے رابطے کا سوچا جائے گا،آصف زرداری

20-02-08, 02:31 AM
پارٹی نے اجازت دی تو صدر پرویز سے رابطے کا سوچا جائے گا،آصف زرداری
اسلام آباد (جنگ نیوز، ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدر پرویز مشرف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف ہم ہی نہیں بلکہ پوری قوم انہیں یاد دلا رہی ہے کہ وہ اب مستعفی ہوجائیں، مینڈیٹ کا فیصلہ آچکا ہے اور ق لیگ ہار چکی ہے، حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ (ن)، اے این پی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ف) کے ساتھ بات چیت کریں گے، ہماری پارٹی نے صدر پرویز سے رابطے کی اجازت دی تو اس بارے میں سوچا جائے گا، حکومت بنانے کے حوالے سے نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پی پی پی ملکی سطح کی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے، ہم پارلیمنٹ میں بیٹھ کے حکومت بنائیں گے، ہماری جنگ پارلیمنٹ میں ہوگی، ہماری کچھ شرائط ہیں جو ہم اپنی دوست جماعتوں کے سامنے رکھیں گے،آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم قومی اتفاق رائے کی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت مخالف قوتیں انتخابات روکنا چاہتی تھیں لیکن ہم نے جمہوریت کے فروغ کیلئے انتخابات میں حصہ لیا، عوام کی اکثریت نے سابق حکمراں جماعت کو مسترد کیا ہے۔ حکومت سازی کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی حلیف جماعتوں سے بے نظیر کی شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے، 1973کے آئین کی مکمل بحالی اور میڈیا کی آزادی کی شرائط پر بنائیں گے ، حکومت میں آکر صوبوں کو خود مختاری دیں گے اور پیمرا آرڈیننس منسوخ کر دیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|