واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان، کب اور کیسے طیارے تباہ ہوئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-10, 12:09 AM   #1
پاکستان، کب اور کیسے طیارے تباہ ہوئے
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 29-07-10, 12:09 AM

فضائی حادثوں کی بین الاقوامی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام آباد میں ایئر بلیو کے طیارے کا کریش پاکستانی سرزمین پر ہونے والا اب تک سب سے جان لیوا حادثہ تھا۔

بدھ کی صبح عملے سمیت ایک سو باون افراد سے بھری ائر بس تین سو اکیس مارگلہ پہاڑیوں سے جا ٹکرائی۔

پاکستان میں مسافر طیارے کا حادثہ چار سال بعد پیش آیا ہے۔ اس سے قبل دس جولائی سن دو ہزار چھ کو سرکاری ہوائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کا فوکر طیارہ ملتان ائر پورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اُس میں پینتالیس افراد ہلاک ہوئے جن میں ہائی کورٹ کے دو جج، فوج کے دو بریگیڈئر اور بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل تھے۔

جنیوا میں بین الاقوامی فضائی حادثوں اور ہنگامی مواقع پر نظر رکھنے والے نجی دفتر، ’ائر کرافٹ کریشز ریکارڈ آفس‘ کے مطابق پاکستانی سرزمین پر اب تک تینتیس جان لیوا فضائی حادثے ہوئے ہیں جن میں پانچ سو اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ہوائی کمپنی پاکستان اٹرنیشنل ایئر لائنز یا ابتداء میں پاک ائر ویز، کو گیارہ حادثے اندرونِ ملک ہی پیش آئے جن میں سے پانچ حادثے فوکر طیاروں کے تھے۔ سن دو ہزار چھ میں ملتان کا فوکر طیارے کا حادثہ پی آئی اے کی تاریخ کا اندرونِ ملک سب سے جان لیوا حادثہ تھا جس کے بعد فوکر طیاروں کا استعمال بند کر دیا گیا۔

پاکستان میں اب تک فوجی مسافر طیاروں کے دس حادثے پیش آئے ہیں۔ آخری حادثہ پاکستان ائر فورس کے فوکر طیارے کا تھا جو بیس فروری سن دو ہزار تین کو پیش آیا۔ کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے اس طیارے میں اس وقت کے پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مصحف علی میر سترہ افسران سمیت مارے گئے تھے۔
پاکستانی فضائیہ کے لیے اب تک مال بردار طیارے ہرکولیس سی ون تھرٹی سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں جن میں خصوصی کیپسول رکھ کر مسافروں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہرکولیس سی ون تھرٹی کے چار حادثوں میں سے سترہ اگست انیس سو اٹھاسی کو بہاولپور کے قریب پیش آنے والا حادثہ قابلِ ذکر ہے جو اس وقت کے صدر اور فوجی آمر جنرل ضیاء الحق سمیت تیس اہم شخصیات اور فوجی افسران کی موت کا سبب بنا۔

پاکستانی سرزمین پر گزشتہ تریسٹھ برس میں غیر ملکی ہوائی کمپنیوں کے نو فوجی اور غیر فوجی مسافر بردار طیاروں کو حادثے پیش آئے ہیں۔ ان میں سے تین حادثوں میں افغانستان کے مسافر بردار طیارے گر کر تباہ ہوئے۔ تیرہ جنوری انیس سو اٹھانوے کو افغان ہوائی کمپنی آریانا ایئر کا مسافر طیارہ خوژک پہاڑی سلسلے میں توبہ اچکزئی کے علاقے میں گرا۔ اس حادثے میں اکاون مسافر ہلاک ہوئے اور یہ اٹھائیس جولائی دو ہزار دس سے پہلے تک پاکستانی سرزمین پر سب سے زیادہ جان لیوا فضائی حادثہ تھا۔

نو جنوری سن دو ہزار دو کو امریکی ائر فورس کا ہرکولیس سی ون تھرٹی بلوچستان کی شمسی ائر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوا اور سات مسافروں کی موت کا سبب بنا۔ یہ پاکستان میں کسی غیر ملکی طیارے کا آخری حادثہ تھا۔

چوبیس فروری سن دو ہزار تین میں ایدھی ائر ایمبولینس کا سیسنا چار سو دو طیارہ کراچی کے قریب آٹھ مسافروں کی موت کا سبب بنا۔

دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں اٹھائیس جولائی سن دو ہزار دس کو اندرونِ ملک ہونے والا حادثہ کسی کمرشل نجی ہوائی کمپنی کا پہلا اور ملکی تاریخ کا سب سے جان لیوا فضائی حادثہ ہے۔
بحوالہ بی بی سی
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, ہے۔, کورٹ, کراچی, پہلے, پاکستانی, وقت, چار, نظر, موت, ملک, مطابق, الحق, اسلام, استعمال, بس, ثابت, خصوصی, ریکارڈ, سال, علی, علاقے, عملے, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر کا استثنٰی ، کیسے اور کب آئین میں شامل کیا گیا!!! گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:21 AM
پاکستان کیسے بنا خواجہ فاروق ساغر 14اگست 3 31-07-09 08:51 PM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM
کیسے کیسے مہربان، ھمارے سیاستدان عبدالرحمن سید سیاست 0 29-01-08 05:46 AM
اتحاد پاکستان، کیوں‌، کیسے اور کس طرح عبداللہ حیدر عمومی بحث 0 18-09-07 02:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger