واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانیوں پر جوہری اسمگلنگ کی فردجرم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-11, 10:46 PM   #1
پاکستانیوں پر جوہری اسمگلنگ کی فردجرم
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 10-03-11, 10:46 PM

امریکی حکام نے پاکستانی جوہری پروگرام کے لیے آلات اسمگل کرنے کے الزام میں دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔

میری لینڈ ریاست کے شہر بالٹی مور میں ایک بڑی جیوری کی جانب سے عائد کی گئی اس فردجرم میں پینتالیس برس کے ندیم اختر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں امریکی اداروں سے آلات خرید کر پاکستان میں ایسے اداروں کو غیرقانونی طور پر اسمگل کردیے جو امریکی محکمۂ تجارت کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

کلِک سپارکو کے سابق سربراہ کا ردعمل

ان اشیاء میں تابکاری کی مقدار معلوم کرنے کے اور حساس پیمائشی آلات اور جوہری مواد شامل ہے جس کو باالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر جوہری ری ایکٹروں اور دوسرے ایٹمی پیداواری مراحل میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ندیم اختر میری لینڈ میں ایک برآمدی کمپنی چلاتے ہیں اور ان کے ساتھ ایک ایسے نامعلوم فرد پر بھی اسی مقدمے کی فردجرم عائد کی گئی ہے جس کے بارے میں عدالت میں داخل کرائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وہ امریکی حکام کی پہنچ سے دور پاکستان میں ہے۔
یہ آلات پاکستان میں جن اداروں کو سن دو ہزار پانچ تا آٹھ کے درمیان بھیجے گئے تھے ان میں ملک کا خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اور چشمہ کا جوہری بجلی گھر شامل ہیں۔

ندیم اختر بدھ کے روز پہلی بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں انہیں اگلی سماعت تک کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فردجرم کے مطابق ندیم اختر کے شریک ملزم نے انہیں خریدی جانے والی اشیاء کی فہرست دی اور بتایا تھاکہ کس طریقے سے یہ بات چھپائی جائے کہ ان اشیاء کو پاکستان میں کن اداروں کو بھیجا جارہا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق دونوں ملزمان نے امریکی اداروں کو ندیم اختر کے ذاتی بینک اکاؤنٹ سمیت ایسے امریکی بینک کھاتوں سے ادائیگی کی جن میں رقومات دبئی کے ذریعے پاکستان سے جمع کرائی گئی تھیں۔

فرد جرم کے مطابق ندیم اختر کی کمپنی کے ذریعے میساچوسٹس اور شمالی ڈکوٹا کی مختلف کمپنیوں سے تابکاری کی مقدار معلوم کرنےکے اور حساس پیمائشی آلات اور جوہری مواد کو خرید کر پاکستان بھیجا گیا تھا۔ انہیں ان اشیاء کی ترسیل پر پانچ تا ساڑھے سات فیصد کمیشن بھی ادا کیا گیا تھا۔

یہ آلات پاکستان میں جن اداروں کو سن دوہزار پانچ تا آٹھ کے درمیان بھیجے گئے تھے ان میں ملک کا خلائی تحقیق کا ادارہ سپارکو اور چشمہ کا جوہری بجلی گھر شامل ہیں۔ دونوں ہی ادارے قومی سلامتی سے متعلق امریکی پابندیوں کی بناء پر محکمۂ تجارت کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮پاکستانیوں پر جوہری اسمگلنگ کی فردجرم‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 114
Reply With Quote
پرانا 10-03-11, 10:49 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
عمر: 24
مراسلات: 244
کمائي: 2,624
شکریہ: 465
167 مراسلہ میں 370 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کتنے افسوس کی بات ہے
فرخ ظفر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-03-11, 06:02 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,353
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرخ ظفر مراسلہ دیکھیں
کتنے افسوس کی بات ہے
ہربات پر افسوس اچھا نہیں ہوتا ایک بندا پکڑا گیا ہے تو کیا ہوا 17 کروڑ لوگوں کی ترقی کے لئے کام کر رہا تھا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, گھر, گئی, پہلی, پاکستانی, پاکستانیوں, پروگرام, والی, لیا, لے, ندیم, ملک, مطابق, معلوم, الزام, استعمال, جانے, جائے, جرم, دبئی, شہر, طور, عائد, عدالت, غیرقانونی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
قیدیوں کے معاہدے کے تحت ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی ممکن ہو گئی گلاب خان خبریں 0 24-09-10 03:11 AM
پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار ناصر نعمان میرا پاکستان 5 31-07-10 06:36 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger