واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس لگائے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-09, 12:12 PM   #1
پاکستانی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس لگائے گی
کنعان کنعان آن لائن ہے 02-09-09, 12:12 PM

حکومتی تجویز قرآن وسنت اوربنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے:علماء،وکلاء
پاکستانی حکومت زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس لگائے گی



دینی اسکالروں اور وکلاء کا کہنا ہے کہ صرف دوبچے پیدا کرنے
کی حکومتی تجویز بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے


اسلام آباد.العربیہ.نیٹ

پاکستانی حکومت نے دوسے زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس عاید کرنے کی ایک تجویز پرغور کررہی ہے جس پرملک میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے اور علماء نےا س تجویز کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیا ہے.

کراچی کی جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی محمد نعیم نے حکومتی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے ایک فتویٰ میں کہا ہے کہ ''یہ تجویز مکمل طور پر قرآن وسنت کے خلاف ہے''.

بہبودآبادی کی مرکزی وزیر فردوس عاشق اعوان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کی غرض سے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے والدین پر ٹیکس عاید کرنے کے لئے قانون سازی کی تجویز پیش کی ہے.

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اگلے روز پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ''ان کی تجویز پر غور کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا سوال ہے.بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہمیں امن وامان کی خراب صورت حال اور دہشت گردی سمیت کئی ایک سماجی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے''.

لیکن ان کے ان دلائل کو پاکستانی علماء نے مسترد کردیا ہے.مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ ''امن وامان کی صورت حال اور دہشت گردی کا آبادی سے کوئی تعلق نہیں ہے.یہ ایک خالصتاً انتظامی مسئلہ ہے.یہ تو ایسے ہی ہے کہ غربت کے خاتمہ کے بجائے غریب ہی کو ختم کردو''.

انہوں نے کہا کہ ''خراب نظم ونسق اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم دہشت گردی اور بدامنی کابنیادی سبب ہیں.حکومتی وزراء اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے کچھ سوچے سمجھے بغیر ایسی باتیں کررہے ہیں جو شریعت کے سراسرمنافی ہیں''.

واضح رہے کہ پاکستان کی آبادی سترہ کروڑ نفوس پر مشتمل ہے اور وہ انڈونیشیا کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا مسلمان ملک ہے.



خلاف ورزی

اسکالروں اور وکلاء نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی تجویز بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے.ایک نجی ٹیلی ویژن کے دینی پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین نے کہاکہ ''حکومت ٹیکس عاید کرکے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے،کیا اس ٹیکس سے جرائم کی شرح یا خودکش بم دھماکوں میں کمی واقع ہوجائے گی''.

انہوں نے کہا کہ اس تجویز پر عمل درآمد نہیں ہوسکے گا کیونکہ اس کا مقصد نان ایشو کو ایشو بنانا ہے.عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ''حکومت لوگوں کو کیسے مجبور کرسکتی ہے کہ وہ دو سے زیادہ بچے پیدا نہ کریں.یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو ایک خاوند اور بیوی کو طے کرنا چاہئے''.

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں واضح طور ارشاد فرمایا ہے کہ ''تم اپنے بچوں کوبھوک کے ڈرسے قتل نہ کرو''.جب ایک لڑکے کا جنم ہوتا ہے تو وہ صرف معدے کے ساتھ ہی پیدا نہیں ہوتابلکہ کمانے کے لئے دوہاتھ لے کر بھی اس دنیا میں آتا ہے''.

ایک خاتون وکیل سعدیہ پیرزادہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اس بات سے اتفاق کیا.ان کا کہناتھا کہ ''میرا نہیں خیال کہ پارلیمنٹ اس تجویز پرکوئی غورکرے گی.اس تجویزپر سنجیدہ قانون سازی کی ضرورت ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ مجوزہ قانون پر عمل درآمد کے لئے حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہوسکے گی''.

انہوں نے کہا کہ ''پیدائش پر کنٹرول ایک بالکل ذاتی معاملہ ہے اور اس کا کسی قسم کے ٹیکس کے نفاذ سے حل تلاش نہیں کیا جانا چاہئے''. علمائے دین اور اسکالروں نے حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ اس متنازعہ تجویزکو واپس لے.

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ ''اگر خواتین کی صحت کا سوال ہے توپھر برتھ کنٹرول کی اجازت دی جاسکتی ہے کیونکہ انسانی زندگی زیادہ اہمیت کی حامل ہے لیکن حکومت کی جانب سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے.اگر اس نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت اور رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا''.
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
شکریہ: 13,531
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 238
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
Dani (02-09-09), اخترحسین (02-09-09)
پرانا 02-09-09, 12:31 PM   #2
Member
اجنبی
 
Dani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 50
کمائي: 1,062
شکریہ: 105
42 مراسلہ میں 123 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

استغفراللہ ۔
Dani آف لائن ہے   Reply With Quote
Dani کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (02-09-09)
پرانا 02-09-09, 03:32 PM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دین دار گھرانا زندگی آسان
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-09-09)
جواب

Tags
color, com, کوشش, کنٹرول, پاکستانی, وزیر, قرآن, مکمل, مجید, مسائل, اللہ, اسلامی, بچوں, تلاش, حل, حال, خواتین, خودکش, خلاف, زندگی, عاشق, غریب, غربت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستانی معیشت کی بھیانک صورتحال، اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا گلاب خان خبریں 0 25-12-10 08:18 AM
بلوچستان: کنٹینر میں چھیالیس ہلاک ابن آدم خبریں 13 06-04-09 08:53 PM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
بلوچستان اسمبلی:71 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس فر ی خسارے کا بجٹ پیش کوئٹہ (ج عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger