واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی حکومت صحافی تنظیموں کو نشانہ بنارہی ہے،سی پی جے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:13 AM   #1
پاکستانی حکومت صحافی تنظیموں کو نشانہ بنارہی ہے،سی پی جے
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:13 AM

پاکستانی حکومت صحافی تنظیموں کو نشانہ بنارہی ہے،سی پی جے



نیو یارک (جنگ نیوز) نیو یارک میں صحافیوں کے حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے پاکستان میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خبر رساں اداروں کے بعد اب صحافی تنظیموں اور ان کے کارکنوں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ سچائی قید کی جارہی ہے۔ نیویارک میں واقع صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق پاکستان میں حکومت ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر تو پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے اب لگتا ہے کہ وہ صحافی تنظیموں اور عام صحافیوں کو ایک ایک کر کے نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ 29 نومبر کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے سی پی جے کے ایشیا پروگرام کے ڈائریکٹر باب ڈیٹز نے کہا یہ واضح ہے کہ یہ حکومت کی طرف سے پی ایف یو جے کو ہراساں کرنے اورحق کی آواز بند کروانے کی ایک کوشش ہے، ہمیں تو یہ لگ رہا ہے کہ حکومت ایک ایک کر کے ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے اسے پاکستان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے میں مدد ملے۔ راولپنڈی میں آبپارہ کے علاقے میں 29 نومبر کو درج کی گئی ایک ایف آئی آر میں الزام ہے کہ پی ایف یو جے اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے 14 نومبر کو ایک مزاحمتی کیمپ میں ایسے پمفلٹ تقسیم کئے جن میں حکومت کے خلاف ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔ پی ایف یو جے نے اپنی ویب سائٹ پر اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے کسی پمفلٹ سے ان کی تنظیم یا کسی بھی صحافی تنظیم کا کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باب ڈیٹز نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو حکومت پاکستان کا ایک وفد ان سے ملنے آیا تھا لیکن وفد سے بات کر کے انہیں ایسا لگا کہ حکومت کو احساس ہی نہیں ہے کہ وہ آزادیٴ اظہار کے خلاف کتنا آگے جا چکی ہے۔ ڈیٹز کے مطابق ایسا ہی ایک وفد 1999ء میں بھی امریکہ بھیجا گیا تھا۔ حکومت نے مشرف کے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے بعد ہی یہ وفد بھیجا اور وہ بھی ہمیں ایسی ہی باتیں بتا رہے تھے کہ یہ سب تھوڑے ہی وقت کیلئے ہے اور ہم جلد جمہوریت دوبارہ بحال کرد یں گے اور ہم نے اس وقت بھی انہیں یہی کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا، ہم صحیح نکلے اور مجھے جمعہ کو بالکل 99ء جیسا ہی احساس ہو رہا تھا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 355
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, ویب, قید, نیوز, الزام, امریکہ, اسلام, جلد, خلاف, خبر, صحیح, صحافی, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 12 29-07-08 07:59 PM
گیس کی قیمتوں میں10 فیصد اضافہ،گھریلو صارفین کا کم ازکم بل105.72 روپے ہوگا،سی این جی کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان خرم شہزاد خرم خبریں 0 02-01-08 08:02 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger