واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی خاتون فوٹو جرنلسٹ کے لیے ایوارڈ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 08:08 PM   #1
پاکستانی خاتون فوٹو جرنلسٹ کے لیے ایوارڈ
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 07-09-11, 08:08 PM

سعدیہ سحر کے شوہر عزیزا للہ حیدری ایک غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹر کے لیے کام کرتے تھے جو سنہ دوہزار ایک میں افعانستان میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے میں عزیز اللہ حیدری کے علاوہ بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے تین دیگر غیر ملکی صحافی بھی مارے گئے تھے۔

سعدیہ سحر پاکستان میں ایک سکول میں پڑھاتی تھیں تاہم شوہر کی ہلاکت کے بعد اُنہوں نے شعبہ صحافت میں ماسٹر ڈگری حاصل کی جس کے بعد اُنہوں نے رائٹرز ریڈیو اور ٹی وی مانٹرنگ کے لیے کا کیا۔

سعدیہ سحر نے مقامی میڈیا میں بھی خواتین کے مسائل کے علاوہ ، شدت پسندی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر بھی بہت سے مضامین لکھے۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے لیے بھی مضمون نگار اور فوٹو جرنسلٹ کے طور پر بھی کام کیا۔

سعدیہ سحر نے اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل میں بطور پورٹر اور کیمرہ پرسن بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ اُنہیں نیپال میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام الیکٹرانک میڈیا سے متعلق ہونے والی بین الاقومی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

مذکورہ خاتون صحافی کو اسلام آباد پولیس نے اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کیا گیا جب وہ ستمبر سنہ دوہزار سات میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف نکالے جانے والے احتجاجی جلوس کی کوریج کر رہی تھیں۔ اس واقعے میں ایک درجن کے قریب صحافی زخمی بھی ہوئے تھے۔

سعدیہ سحر کو پولیس نے نومبر سنہ دوہزار سات کو اُس وقت دوبارہ حراست میں لے لیا جب وہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد مقامی نجی چینل جیو کی نشریات بند ہونے کے خلاف مظاہرے میں شامل تھیں۔

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد کے مطابق سعدیہ کو ملنے والا ایوارڈ معلومات کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔

پاکستان کوصحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک جگہ قرار دیا گیا ہے اور رواں سال تیرہ صحافیوں کو موت کے گھاٹ اُتارا جا چکا ہے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮پاکستانی خاتون فوٹو جرنلسٹ کے لیے ایوارڈ‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 125
Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (08-09-11)
جواب

Tags
9/11, female, pakistan, فوٹو, کوریج, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وقت, چینل, میڈیا, موت, مسائل, مطابق, اقوام متحدہ, اللہ, اسلام, خواتین, خلاف, سال, شوہر, طالبان, صحافی, صحافت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ان پیج سے فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ لے جانا محمدعدنان ایڈوب فوٹو شاپ 29 26-01-12 12:24 AM
ایڈوب فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ کو آگ کا Effect کیسے دیتے ہیں !!! قیصرجی ایڈوب فوٹو شاپ 5 13-06-11 06:39 PM
پاکستان کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور ناصحی گپ شپ 19 18-03-11 01:42 AM
فوٹو شاپ خوبصورت ٹیکسٹ افیکٹ محمدعدنان ایڈوب فوٹو شاپ 30 21-02-09 12:05 PM
دنیا کا اونچا ترین قبرستان۔ مائونٹ ایورسٹ ابو عمار دلچسپ اور عجیب 4 05-11-08 03:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger