واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-08, 03:15 AM   #1
پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 12-10-08, 03:15 AM

پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین سے چھلانگ

بی بی سی رپورٹ

پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون نمیرا سلیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ یا کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلندی سے زمین پر چھلانگ لگانے والے پہلے ایشیائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
’ایک لمحے کے لیے مجھ یوں محسوس ہوا جیسے میں ہوا میں معلق ہوں‘ نیمرا سلیم نے کامیاب چھلانگ لگانے کے بعد نیپال سے اپنے پہلے انٹرویو میں بی بی سی اردو سروس کے نمائندے شفیع نقی جامعی سے بات کرتے ہوئے کہا۔

نمیرا سلیم اس سے قبل قطب شمالی اور قطب جنوبی پر جانے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپریل دو ہزار سات میں قطب شمالی پر گئی تھیں اور جنوری دو ہزار آٹھ میں انہوں نے قطب جنوبی پر قدم رکھنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کیا۔

نمیرا سلیم خلاء میں جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں خلاء میں سیاحوں کو لے جانے والے منصوبے میں اپنا نام درج کروا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلی ایشیائی خاتون نہیں بلکہ ایشیاء سے تعلق رکھنے والی پہلی فرد ہیں جس نے ماونٹ ایورسٹ سے زیادہ اونچائی سے چھلانگ لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ماونٹ ایورسٹ سے زیادہ بلندی پر جا کر ’اسکائی ڈائو‘ کرتے ہوئے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے نمیرا نے کہا کہ پہلے ایک منٹ کی ’فری فال‘ تھی یعنی جہاز سے چھلانگ لگانے کے ایک منٹ بعد پیراشوٹ کھولنا تھا۔ انہوں نے کہا اس ایک منٹ میں تو انہیں کوئی خوف یا ڈر محسوس نہیں ہوا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے ہو نہ نیچے جا رہی ہوں نہ اوپر بس ہوا میں معلق ہوں۔

نمیرا نے کہا کہ انہوں نے یہ چھلانگ انتیس ہزار چار سو اسی فٹ کی بلندی سے لگائی۔

نمیرا نے اس چھلانگ کے لیے اپنی تربیت اور تیاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ’سولو‘ یا تنہا چھلانگ نہیں تھی اور ان کے ساتھ ایک ’انسٹرکٹر‘ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کوئی بہت زیادہ تربیت کی ضرورت نہیں پڑی تاہم انہوں نے کچھ ہفتے جسمانی ورزش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس چھلانگ کے لیے دس تک اس علاقے میں ٹریکنگ اور تیاری کی گئی۔

نمیرا نے کہا کہ ماونٹ ایورسٹ جسے دنیا کی چھت یا تیسرا پول بھی کہا جاتا ہے اسے سر کرنا بہت سے لوگوں کی طرح ان کا بھی خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تو حاصل نہ کر پائیں لیکن جب یہ ماونٹ سے بلندی پر جا کر اسکائی ڈائونگ کا منصوبہ آیا تو انہوں نے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

نمیرا نے کہا کہ اس میں ان کے والدین کی مرضی شامل نہیں تھی اور انہوں نے اپنی مرضی کی۔

ماؤنٹ ایورسٹ کے اوپر سے چھلانگ لگانے کے لیے ناصرف خصوصی سوٹ یا لباس درکار تھے بلکے ہوا کی کسافت کم ہونے کی وجہ سے پیرا شوٹ بھی خصوصی طور پر تیار کیئے گئے تھے۔

اتنی زیادہ اونچائی پر انتہائی کم درج حرارت میں سلامت رہنے کے لیے چھلانگ لگانے والوں کو خصوصی لباس پہنایا گیا۔

زمین پر موجود لوگوں کے مطابق اتنی اونچائی پر یہ لوگ ہوا میں اڑتے ہوئے چھوٹے چھوٹے پرندوں کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔

Attached Images
    


Last edited by ابن جلال; 12-10-08 at 06:04 PM..

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 418
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (12-10-08), J.S (12-10-08), وجدان (13-10-08), منتظمین (12-10-08), محمدخلیل (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 01:57 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,650
شکریہ: 9,806
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین سے چھلانگ

بہت عمدہ کوئی تصویر بھی لگا دیں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 02:01 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,979
کمائي: 48,967
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین سے چھلانگ

جزاک اللہ َ
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 03:43 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین سے چھلانگ

ابھی کچھ مصروف ہوں۔کچھ دیر کے بعد تصویر لگادوںگا۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-10-08, 04:15 PM   #5
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,134
کمائي: 193,045
شکریہ: 9,963
7,886 مراسلہ میں 16,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین سے چھلانگ

۔
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
J.S کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 10:03 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,988
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

شکریہ زین اچھی خبر ھے بہت دن کے بعد کوئ خبر پڑھ کر دل خوش ھوا
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 12-10-08, 10:14 PM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

آپ بھی ہمت کرو اور چھلانگ لگائو۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-10-08, 10:35 PM   #8
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,110
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

بھائی کمال ہوگیا ہے یہ تو ۔
champion_pakistani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-10-08, 11:47 PM   #9
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

کتنا کمال ہوگیا۔ چھلانگ تو وہ کونسی سے وفاقی وزیر تھی مجھے نام بھول گیا ہے ہاں۔نیلو فربختیار ۔اس نے بھی چھلانگ لگائی تھی۔کیا ہوا بے چاری کا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-10-08, 10:35 AM   #10
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,149
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پاکستانی خاتون کی دنیا کی بلند ترین چوٹی سے چھلانگ

لو جی پھر میں بھی ہمت کرکے چھلانگ لگا ہی دوں

10


9


8


7


6


5


4


3


2


1

0





ہائے میں مرگیا یہ پیرا شوٹ کس جگہ کھولنا تھا،

ہائے ہائے ہائے مروادیا نا، او بھائی کوئی انسٹرکٹر بتا تو دیتا کم از کم،
ایسے ہی جوش دلا دیا مجھے،
ہائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھو لیں گے آسماں پر یہاں تو الٹ ہوگیا۔
زمین جلدی چھولی میں نے!!!!!!!!!!!!
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (14-10-08)
جواب

Tags
color, کمال, پاکستانی, ورزش, وزیر, قدم, منصوبہ, اللہ, اردو, بھائی, تصویر, جواب, خوش, خبر, خصوصی, دل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ملاوٹی دودھ کیسے بنایا جاتا ہے ناصحی میرا پاکستان 2 07-02-11 11:01 PM
پاکستان کی خاتون صدر قاسم شاہ خبریں 11 31-10-10 06:16 AM
پختونستان عدنان دانی گانے 0 17-08-10 10:12 AM
پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک ھارون اعظم سیاست 15 12-04-10 01:34 PM
حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 1 07-01-08 09:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger