واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی خواب کی تعبیر,,,,جیون خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 10:24 AM   #1
پاکستانی خواب کی تعبیر,,,,جیون خان
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 29-10-07, 10:24 AM

پرزورتالیوں کی گونج میں جندال نے کہا ”میرے والدین امریکی خواب کے تعاقب میں یہاں آئے تھے۔معلوم ہے کہ کیا ہوا انہوں نے یہاں لوئیزیانا (Louisiana)میں امریکی سپنے کو جیتے جاگتے پایا ”یہ وہی سپنا تھا جس کا ذکر سیاہ فام امریکی راہنما مارٹن لوتھر کنگ نے اپنی مشہور عالم تقریر میں کیا تھا وہ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کررہے تھے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میرا ایک خواب ہے (I have a dream)یہ خواب آزادی، مساوات، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی کی شکل میں ہر مہذب معاشرہ میں شرمندہ تعبیر ہوتا ہے اس کی راہ میں نہ جاگیردار اور سرمایہ دار حائل ہوتے ہیں نہ جرنیل اورافسر کوئی رکاوٹ ڈالتے ہیں ہر ایک شہری کو اپنی خداداد اہلیت اورمحنت کا پھل ملتاہے جو جس قابل ہو وہ معاشرہ میں ویسا ہی مقام پاتا ہے۔ 36سالہ پیوش ”بابی“ جندال نے اسی سنہرے اصول سے فیض پایا ہے وہ ریاست لوئیزیانہ کے پہلے غیر سفید فام گورنر منتخب ہوئے ہیں پہلی ہی رائے شماری میں ان کے حق میں 53فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں وہ 2004ء میں امریکی کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے اوراب برصغیر سے تعلق رکھنے والے پہلے گورنر بنے ہیں ان کے والدین مشرقی پنجاب سے نقل مکانی کرکے امریکا میں جا بسے تھے۔ آزاد جمہوری معاشرہ نے ان کے نوجوان بیٹے کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔اگر جنم بھومی میں ہی اولاد سمیت ان کا جینا مرنا لکھا ہوتا تو شاید سبھی چھابڑی سے لے کر کلرکی تک کی مسافت میں ہی مر کھپ جاتے۔ ہندوستان کے بھاگ تو پھر بھی بہتر رہے جواہر لال نہرو کی طویل قیادت رنگ لائی جمہوریت جڑ پکڑ گئی زرعی اصلاحات نے جاگیرداری کا جنازہ نکال دیا۔ ا نتخابی عمل مسلسل جاری رہا۔ چناؤ میں جیت ہی حصول اقتدار کاواحد ذریعہ بنتی رہی۔اندرا گاندھی نے ایک بار ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے بنیادی حقوق پرقدغن لگائی مگر اگلے انتخابات میں اس کی ایسی درگت بنی کہ پھر کسی طالع آزما کو جمہوری روح سے چھیڑ چھاڑ کی جرأت نہ ہوئی۔ اپنا خواب نہ صرف ادھورا رہا بلکہ ماہ و سال گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نقوش دھندلاتے گئے ۔ مارشل لاء جو تہذیب و تمدن کی نفی سے کسی طور کم نہیں ہمارے مقدر میں لکھا گیا جمہوریت بحال بھی ہوئی توجرنیلوں کے سائے سے باہر نہ آسکی، جاگیرداری کا طوق بھی گلے کا ہار بنا رہا۔ افسرشاہی نے ہر حکمران کے سایہ عاطفت میں پناہ ڈھونڈی۔عوامی راج میں بھی اقتدار فرد واحد کے ہاتھوں میں رہا اس کے حواری داد عیش دیتے رہے وہ گیا تو نئے شاہسوار نے وہی طور طریقے اپنائے، جمہوریت کے نام پر ہر طرح کے گل کھلتے رہے۔اب پانچ سال سے سپہ سالار صدر کے اشارے پرجمہوری حکومت چل رہی ہے جسکا قوم سے وعدہ ہے کہ اس کی میعاد ختم ہوتے ہی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد ہوں گے۔ ا عتبار مگر کسی کو نہیں آرہا ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ ایسی ظلمت شب کی طرح تھا جس میں روشنی کی کرن ڈھونڈے سے نہیں ملتی تھی خفیہ اداروں اور افسر شاہی نے اودھم مچا رکھا تھا قانون قاعدہ تک بے معنی ٹھہرے تھے حاکم وقت نے مثبت نتائج کی تمنا کا اظہار کیا اورمتعلقہ سرکاری اداروں نے محنت شاقہ کے بعد اپنے محسن کی آرزو کو پورا کر دکھایا۔ وحدت کمان کا فیضان تا کہ ”جمہوری نظام“ پورے پانچ سال چلتارہا۔ امریکا کی سوچ میں اگر نمایاں تبدیلی نہ آتی تو اس نظام کے یونہی چلتے رہنے کے قوی امکانات تھے۔ امریکا شاید شدت پسندی کے خلاف جدوجہد میں عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے اس کا خیال ہے کہ کھلے انتخابی عمل میں روشن خیال سیاسی قیادت کو عوامی تائید حاصل ہوگی۔ اسی لئے وہ لبرل (Liberal)عناصر کے لئے ہموار میدان کی فراہمی کواہم سمجھتا ہے۔ خدشہ البتہ یہ ہے کہ منظور نظر جماعتوں کے سوا باقی سیاسی قوتوں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جوگزشتہ انتخابات میں ہوتا رہا ہے خدا نخواستہ ایسا ہواتو حکمران اور متوقع حکمران تو میدان مار لیں گے مگرملک اور قوم خسارہ میں رہیں گے خسارہ بھی ایسا جس کی تلافی تک ممکن نہیں ہوگی۔ آئندہ انتخابات کا آزادانہ اور منصفانہ ہونا از بس ضروری ہے یہ اہتمام کرنا بھی لازم ہوگاکہ پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر کو چناؤکے سارے عمل کے صاف شفاف ہونے کا حتمی یقین آجائے۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے بھی اسی امر کی نشاندہی کی تھی وفد کے سربراہ سینٹ (Senate)میں سابقہ اکثریتی لیڈر ٹام ڈشلے (Tom Dasehle)تھے انہوں نے برملاکہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق آئی ایس آئی (isi)اور دیگر سکیورٹی ادارے انتخابی عمل میں دخل دیتے رہے ہیں نہ صرف انتظامی عملہ پراثراندازہونے کی کوششیں ہوئیں کچھ امیدواروں کو وفاداری بدلنے پربھی مجبور کیا گیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کو انتخابی عمل سے یکسر دور رکھے بغیر شفاف انتخابات ممکن ہی نہیں تھے۔ وفد نے زور دے کر کہا کہ اگر پاکستانی عوام کو انتخابی عمل کی دیانتداری پر اعتبار آگیا توقوم کو جمہوری شاہراہ پر لوٹ آنے میں مدد ملے گی جس سے آٹھ سالہ فوجی راج کا خاتمہ ہو جائے گا جو روز افزوں غیر مقبول ہوتا گیا تھا۔ اگر انتخابی عمل دھاندلی کا شکار ہوگیا توبدامنی اور انتشار میں اضافہ کے پیش نظر قومی سیاست میں فوج کی مداخلت مزید بڑھ جائے گی وفد کی رائے میں محترمہ بے نظیر کی وطن واپسی مثبت اقدام تھا مگر میاں نواز شریف ابھی جلا وطن تھے۔ بہت لوگوں کا خیال تھا کہ میاں صاحب کی شمولیت کے بغیر انتخابات کا قابل اعتبار ہونا ناممکن تھا۔ قومی مفاد کا تقاضاہے کہ سب جلاوطن راہنما واپس آئیں اور انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عوام خود اپنے مقدر کا فیصلہ کرسکیں۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک خواب دیکھا تھا آزاد مملکت کا سنہرا خواب اسے فلاحی اسلامی جمہوریہ ہونا تھا قائداعظم نہ جرنیل تھے نہ افسر اور جاگیردار۔ انہیں عوامی فلاح بہبود مقصود تھی کارواں روانہ ہوا ہی تھا کہ رہزنوں نے آ لیا آزادی کے کٹھن سفر میں جو شریک نہیں تھے وہ قافلہ سالار بن گئے۔ سنہرے خواب کی تعبیر کے امکانات ماند پڑتے گئے۔ چالیس سال کی صحرا نوردی کے بعد بنی اسرائیل کو وہ سرزمیں مل گئی تھی جس کا ان سے وعدہ تھا اہل پاکستان کو بھٹکتے ہوئے ساٹھ سال ہوگئے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آگیا ہے آنے والے انتخابات انشاء اللہ اس کا ذریعہ بنیں گے۔ ان کا صاف شفاف ہونا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ہمارا مقدر اب خفیہ اداروں اور افسرشاہی کے ہاتھوں رقم نہیں ہوگا۔ پاکستان کے خواب کو اہل پاکستان اپنے ضمیر کی آواز پر کان دھرتے ہوئے صاف ستھری سیاسی قیادت کو اقتدار میں لاکر پورا کریں گے۔ انشاء اللہ پھر ہم آزادی، مساوات، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی سے فیض پائیں گے۔ غریب والدین کے بچے یہاں بھی گورنر بن سکیں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 458
Reply With Quote
جواب

Tags
کرن, پاکستانی, نواز شریف, نظر, ممکن, متوقع, معاشرہ, اللہ, اسلامی, بے نظیر, حواری, خلاف, خان, سفر, سیاست, عالم, صاف, صحرا, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوم ثقافت ، سندھ میں عام تعطیل ہوگی گلاب خان خبریں 3 04-12-10 07:43 PM
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم ِ شہادت سیپ دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 3 25-11-10 06:13 AM
یونس عارف کا تعارف عارف اقبال تعارف 16 31-01-10 02:49 PM
حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ تعالٰی عنہ ۔۔۔18ذلحج یوم شہادت sahj تاریخ و عبر 3 06-12-09 01:06 PM
بینظیر کی برسی پر یومِ تعطیل محمدعدنان خبریں 2 18-12-08 09:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger