واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-12-11, 06:54 PM   #1
پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
مہتاب مہتاب آن لائن ہے 01-12-11, 06:54 PM

Name:  111022041939_banknotes304b_afp.jpg
Views: 10
Size:  19.7 KB

پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت اٹھاسی روپے پینتالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے روپے کی قدر میں ممکنہ کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔
تجزیہ نگار محمد سہیل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی دو وجوہات بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی گر رہی ہے، یہ سارے ممالک یورپ اور امریکہ کو اپنی مصنوعات برآمد کرتے ہیں۔
اگر پاکستانی کرنسی کی قدر کم نہ ہوتی تو پاکستان کی برآمدات کو نقصان ہوسکتا تھا، اور سب سے زیادہ منفی اثرات ٹیکسٹائل کی صنعت پر پڑنے کا امکان تھا۔‘
محمد سہیل کے مطابق کرنسی کے کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں بڑھ رہا ہے اور حکومت کے مالی خسارے میں اضافہ ہونے کے سبب غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان میں زرِمبادلہ کے ذخائر اٹھارہ عرب ڈالر سے بڑھ گئے تھے جوکہ ایک ریکارڈ اضافہ تھا۔ اس ہفتے یہ ذخائر سولہ عشاریہ چھیانوے عرب ڈالر تک گر گئے ہیں۔
حکومتِ پاکستان پر اس وقت تقریباً ساٹھ عرب ڈالر کے غیر ملکی قرضے واجب لادا ہیں۔ محمد سہیل کے مطابق روپےکی قدر میں کمی کے باعث بیرونی قرضوں مجموعی قیمت بڑھ جاتی ہے اور ان کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہوتی ہیں مگر حکومت کو کبھی کبھی ایسے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید اور فروخت محدود ہے۔ تجارت اور دیگر لین دین بینکوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی اس کی طلب سے بڑھ کر ہے اور ایکسچینج کمپنیاں خود بینکوں کو ڈالر فروخت کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید اپنی عمومی سطح کا صرف بیس فیصد ہے جوکہ وہ ہی لوگ خریدتے ہیں جو سیاحت یا علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں یا پھر اپنے بیرونِ ملک پڑھنے والے بچوں کو فیس بھیجتے ہیں ۔
یاد رہے کہ رواں سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں مجموعی طور پر تین روپےکمی ہوئی ہے۔


ح

__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

 
مہتاب's Avatar
مہتاب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,039
شکریہ: 867
1,307 مراسلہ میں 2,831 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 48
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (01-12-11), مرزا عامر (02-12-11), عبدالقدوس (01-12-11)
جواب

Tags
color, pakistan, ہوسکتا, ہے۔, فروخت, گئی, پاکستانی, وقت, لوگ, مطابق, ایکسچینج, امریکہ, بچوں, خود, دیکھا, ریکارڈ, سال, سری لنکا, طور, طلب, علاج, عمومی, عرب, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ پاکستان میں پرائمری تعلیم پر 90 ارب 59 کروڑ روپے خرچ کرے گا، ہائی کمشنر ایڈم تھامسن گلاب خان خبریں 5 14-08-11 02:19 PM
روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ‘انٹرلنک بنکوں نے سٹیٹ بنک سے روپے کی قدر مستحکم کرنے کا مطالبہ کر ابن جلال خبریں 0 16-10-08 01:46 PM
بے نظیر قتل تحقیقات؛ پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ روپے اداکرنا پڑیں گے champion_pakistani خبریں 5 19-07-08 01:26 PM
برٹش اوپن سکواش میں دو پاکستانی محمدعدنان کھیل اور کھلاڑی 0 25-04-08 01:10 PM
پاکستان :پیٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے تین روپے اضافے کا امکان عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger