|
پاکستانی عوام اور ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے،پرویز مشرف ملک کے صدر ہیں ان کے ساتھ کام جاری رہے گا،امریکاع

24-02-08, 11:49 AM
پاکستانی عوام اور ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے،پرویز مشرف ملک کے صدر ہیں ان کے ساتھ کام جاری رہے گا،امریکا
واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس نے واضح کیاہے کہ امریکاصدرپرویز مشرف کے ساتھ کام کرناجاری رکھے گااور ایک مستحکم جمہوری پاکستان کیلئے اپنے مفادات کا تحفظ کریگا جبکہ ہمارا اور پاکستانی عوام کا مشترکہ ایجنڈاہے۔امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہونے کے موقع پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے صدرپرویز مشرف کو ایک ہی پیغام دیا تھا کہ ایمرجنسی ہٹائیں، وردی اتاریں اور اپنے ملک کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرف لے جائیں اور انہوں نے بالکل ویسا ہی کیا ہے۔ کونڈولیزا رائس کا کہنا تھاکہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کا سہرا صدرپرویز مشرف کو جاتاہے جن کی بدولت پاکستان میں وسیع البنیاد سویلین حکومت کیلئے موقع ملا،انتخابات کے بعد پاکستان میں کس طرح کی حکومت بنتی ہے یہ پاکستان کااپنا معاملہ ہے، اس میں امریکاکوئی مداخلت نہیں کریگاتاہم صدر پرویز مشرف پاکستان کے صدرہیں،اس لئے یقینی طور پر ہم انہی کے ساتھ کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکی مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے اوریہ مفادات ایک مستحکم اور جمہوری پاکستان میں ہی ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارا پروگرام صرف انسداددہشت گردی تک ہی محدود نہیں بلکہ تعلیم، خواتین کو با اختیاربنانااورپاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی سے متعلق معاملات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پائیدار کوششیں ہمارے مفادمیں ہیں تاہم انسداد دہشت گردی کی یہ کوششیں پاکستانی عوام کے حق میں بھی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اور پاکستانی عوام کا ایک مشترکہ ایجنڈا ہے پاکستانی عوام انتخابات کے دوران اپنافیصلہ سامنے لائے ہیں اور ہم اس فیصلے کی قدر کرتے ہیں ،ہم اپنے مفادات کو مدنظر رکھ کرپاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھیں گے جس طرح ہم دوسرے ملک کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|