واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-07, 05:54 PM   #1
پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 15-08-07, 05:54 PM

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی اس عزم اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا کہ بھارت سے آزادی اور کشمیر کا پاکستان کے الحاق تک جدوجہد آزادی جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان کے حامی آزادی کے موقع پر سری نگر سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں مقررین نے پاکستان کے یوم آزادی کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ مجاہدین نے اپنی خفیہ کمین گاہوں پر مسلح پریڈوں میں سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مجاہدین کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ سری نگر میں جموں کشمیر ماس موومنٹ کے مرکزی دفتر پر ایک خصوصی تقریب ہوئی جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کئی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء فریدہ بہن جی نے پاکستانی عوام کو ساٹھویں جشن آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پاکستانی قوم کا ان کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے پر شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا جشن اس روز ہوگا جب کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہوکر اس کا الحاق پاکستان سے ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کشمیریوں کے اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر سے بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خاتمے اور اس کا پاکستان سے الحاق تک جدوجہد آزادی جاری رکھی جائے گی۔ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر سری نگر سمیت ریاست طول و عرض میں سبزہلالی پرچم لہرائے گئے۔ تاہم بھارتی فوج نے صبح سویرے ہی سے ان کو اتارنا شروع کردیا تھا۔ اس دوران کئی افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 466
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, موقع, خصوصی, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
باب : امام کا سترہ مقتدیوں کو بھی کفایت کرتا ہے ھارون اعظم صحیح البخاری 1 20-04-10 10:51 AM
اقوام متحدہ کی جانب سے جماعت الدعوة پر پابندی،چین نے پاکستان کے کہنے پر حمایت کی ابو عمار خبریں 2 23-12-08 06:23 PM
پاکستانیوں کی اکثریت نے مشرف حکومت کی مخالفت کردی - امریکی سروے شیخ ہمدان خبریں 1 13-12-07 11:49 PM
پاکستانی عوام کے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے پر مشکور ہیں‘ فریدہ بہن جی پاکستانی خبریں 0 15-08-07 05:53 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger