واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرے : ہالبروک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-10, 07:53 PM   #1
پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرے : ہالبروک
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 19-11-10, 07:53 PM

اسلام آباد (ریڈیو نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرے اگر آپ جرمنی جائیں تو ہر جگہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے نظر آتے ہیں تو پھر پاکستان کیوں ہوا سے بجلی پیدا نہیں کر سکتا پاکستانی سمندر میں تیز ہوائیں آتی ہیں جس سے آسان اور مفت بجلی حاصل کر سکتے ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا امید ہے کہ جب ہم دس سال بعد پاکستان آئیں گے تو ہر جگہ ایسے منصوبے نظر آئیں گے۔ پاکستان‘ امریکہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے سوال پر کہا اس حوالے سے امریکی حکومت کو مرکزی پالیسی بنانے میں مسائل کا سامنا ہے۔ پروگرام میں موجود ہالبروک کی سینئر معاشی مشیر میری بیتھ گڈمین نے کہا حالیہ دنوں میں پاکستانی حکومت کے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر پہلے بات ہوئی اور اس سلسلے میں دوبارہ مذاکرات کریں گے جبکہ دسمبر کے شروع میں اس پر کانفرنس بھی ہو گی اور اگلے سال بات چیت کیلئے امریکی وفد بھی پاکستان آئے گا تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس اس حوالے سے ایک بنیاد پر کام کر رہی ہے جو تمام معاہدوں کیلئے ضروری ہو گی۔ امریکی کانگریس کسی نئے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کام نہیں کر رہی اس کیلئے ٹریڈ پروموشن اتھارٹی چاہئے ہماری حکومت کے پاس اس حوالے سے مذاکرات کرنے کی اجازت نہیں رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا ہم پہلے سرمایہ کاری کے معاہدے پر توجہ دینا چاہتے ہیں جبکہ انٹر پرائس فنڈ پر بھی توجہ دینا چاہتے ہیں جو کیری لوگر بل کا حصہ ہے یہ سرکاری نجی فنڈ ہو گا جو دوسرے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اس فنڈ کو 6 کروڑ ڈالر کے سرمائے سے شروع کریں گے جسے 30 کروڑ ڈالرتک بڑھایا جا سکتا ہے یہ فنڈ خود بخود اپنے لئے مالی وسائل لائے گا کانگریس کی طرف سے ری کنسٹرکشن مواقع زون کی منظوری نہ دینے کے سوال پر کہا اس میں کئی مشکلات ہیں پچھلے سال ایوان نمائندگان سے متفقہ طو پر منظور کرالیا مگر سینٹ کی مالیاتی کمیٹی نے کوئی توجہ نہ دی۔ ہم اس میں تبدیلیاں کرکے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ہالبروک نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کا امریکہ سے اچھا کوئی دوست نہیں پاکستان کی حمایت کیلئے کچھ بھی کریں گے۔ امریکی مڈٹرم انتخابات میں شکست کے سوال پر کہا اس سے فرق پڑے گا ایوان نمائندگان کو چلانے والے ری پبلکنز کی طرف سے اضافی دباﺅ ضرور پڑے گا تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی رقم واپس کرے۔ صدر زرداری نے یہ معاملہ اٹھایا تھا اس رقم کا حجم اربوں ڈالر میں تھا پاک فوج کے ساتھ ملکر اس حساب کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں ہم پاکستان میں اکاﺅنٹنٹ اور آڈیٹرز بھیج رہے ہیں۔ میری بیتھ گڈمین نے کہا اس حوالے سے پاکستانی میڈیا مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے ہم نے 2009ء کے تمام مطالبات پر کام مکمل کر لیا ہے اور حکومت پاکستان کو ادائیگی کر دی ہے۔ 2010ء کی ادائیگی جلد ہو جائے گی۔ ہم اس حوالے سے شفافیت لا رہے ہیں کچھ مطالبات مسترد بھی کئے جاتے ہیں ہالبروک نے بتایا کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم احتیاط سے تقسیم کر رہے ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں‘ فاٹا اور سوات میں جگہیں تلاش کر رہے ہیں جہاں رقم کی ادائیگی ہو سکے۔ فوج کو کارروائیوں کیلئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم اسے ملے ریفارمڈ جی ایس ٹی کے حوالے سے کہا پاکستان میں محصولات کے اقدامات ضروری ہیں پاکستانی حکومت کی مشکلات سمجھتے ہیں پاکستان کے امیروں کی ٹیکس ادا کرنے کی شرح کم ہے اس حوالے سے تنقید درست ہے ریفارمڈ جی ایس ٹی پاکستان کو خودانحصاری کی طرف لے جائے گا۔
Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرے : ہالبروک
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-11-10)
پرانا 19-11-10, 07:55 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پھر رینٹل پاور پلانٹس کا کمیشن کون کھائے گا؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-11-10), مرزا عامر (19-11-10), حسنین ایوب (19-11-10)
پرانا 19-11-10, 09:41 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چند دن بعد کچھ اس طرح کی خبر ہو گی کہ پاکستانی عوام خوراک کی کمی پر قابوپانے کے لیئے ہوا کھائے۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (19-11-10)
جواب

Tags
color, com, house, pakistan, کوشش, پاکستان, پاکستانی, نیوز, نظر, مفت, مکمل, میڈیا, مسائل, امریکہ, اسلام, تلاش, جلد, خلاف, خصوصی, دوست, زرداری, سال, شروع, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم سے توانائی لے لو: تاجکستان کی پیشکش جاویداسد خبریں 6 01-11-10 03:22 PM
خیر پور ،جتوئی اور کورائی قبائل کے درمیان فائرنگ , دس افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:23 PM
شمسی توانائی سے کھا نا پکانے کی تحریک اپنے اندر پیدا کرنا خرم شہزاد خرم باورچی خانہ 5 20-08-07 07:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger