واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ مہمان نواز ملک ہے‘ اقوام متحدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-06-08, 03:16 PM   #1
پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ مہمان نواز ملک ہے‘ اقوام متحدہ
مسٹر گرزلی مسٹر گرزلی آف لائن ہے 22-06-08, 03:16 PM

نیو یارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے پاکستان کو دنیا کے150 ممالک میں سے سب سے زیادہ مہمان نواز ملک قرار دیا ہے، جس نے تقریباً 20 لاکھ افغانیوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دے رکھی ہے۔پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین دھائیوں سے مہاجرین بالخصوص افغانیوں کی میزبانی کر کے پوری دنیا میں مہمان نوازی کی ایک عظیم مثال قائم کردی ہے۔ بیان کے مطابق ادارے نے سال 2007 میں 150ممالک کا جو سروے کیا تھا اس میں پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والوں میں سر فہرست تھا جس نے آج بھی افغانیوں کو اپنی زمین پر پناہ دے رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد اور بلوچستان کے وہ اضلاع انتہائی پسماندہ ہیں جہاں پر افغان پناہ گزینوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں قیام کیا کیونکہ ان کی موجودگی کی وجہ سے مقامی وسائل پر اثر پڑا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری تشدد کی وجہ سے پناہ گزین اور بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد9.9 ملین سے بڑھ کر11.4 ملین ہوگئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والے افراد، پناہ گزین اپنے وطن لوٹنے والے افراد کو ملا کر اقوام متحدہ اس وقت 31.4 ملین افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ پاکستان سے 2002 سے افغانیوں کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے پروگرام کے تحت3.3 ملین افراد کی واپسی کے باوجود ملک میں افغان پناہ گزینوں کے 84 کیمپوں میں اور باہر تقریباً دو لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔

 
مسٹر گرزلی's Avatar
مسٹر گرزلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 572 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, نیوز, موقع, آج, اقوام متحدہ, سال, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق ابو عمار خاندانی زندگی 5 12-01-11 01:25 PM
سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر پاکستان کا پہلااردو بلاگ sainompk ویب سائٹس کا جائزہ 0 18-05-10 12:37 PM
چائنا موبائل کا پاکستان میں مزید 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان champion_pakistani خبریں 0 22-06-08 02:43 PM
مزید 100سیاستدان اور وکلاء کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger