|
پاکستان سٹیل کی توسیع کی خواہش لیکر وزیراعظم گیلانی تاجکستان روانہ

24-11-10, 05:18 PM
24 نومبر 2010 00 : 14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی تاجکستان روانہ ہوگئے ہیں ۔روانگی سکے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر عظم نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان سٹیل کی توسیع میں تعاون پر بات کریں گے ۔انہوں نے کہا اجلاس کے دوران وہ مختلف ممالک سے سیکیورٹی امور اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔وزیر اعطم نے بتایا کہ پاکستان شنگھائی تنظیم کے مستقل رکن کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔وزیراعظم آج تاجکستان کے صدر اور وزیر اعظم اورقازکستان کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کل چین اور روس کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|