واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان سے بات چیت جاری رہےگی، انڈیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-05-11, 03:20 AM   #1
پاکستان سے بات چیت جاری رہےگی، انڈیا
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 09-05-11, 03:20 AM

Name:  100225074945_india-pakistan-flags-11.jpg
Views: 16
Size:  20.9 KB
دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری رہیگی
بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اس کا پڑوسی ملک ہے اور وہ اپنے یہاں دہشتگردی کا ارتکاب کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے جیکب آباد جیسی کارروائی کے حق میں نہیں ہے۔
بھارت کی حکومت کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کرنا آسان ہے لیکن یہ آخری راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی اس مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں کہ بھارت ابھی تک پاکستان میں واقع شدت پسندوں کو پکڑ نہیں سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القاعدہ، طالبان اور لشکر طیبہ جیسی شدت پسند تنطیموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی کارروائی سے پاکستان کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہوئي ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کے معمول کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ چل رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں اتنے برس تک رہ سکتے ہیں تو اس بات میں یقین رکھنا بالکل منطقی ہے کہ دوسرے مفرور دہشت گرد بھی وہیں ہونگے۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے واقعہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے عمل پرکو ئی اثر نہیں پڑےگا۔

حکومت کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب منگل کو ایک سوال کے جواب میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل پی وی نائک نےکہا تھا کہ بھارت امریکہ کے طرز کے ’سرجیکل آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘

تاہم انہوں نے اس کی مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

بری فوج کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ ’اگر کبھی ایسا موقع آیا تو ہماری فوج کی تینوں شاخیں ایسا آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘

حکومتی ذرائع نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی جو تاریخیں طے ہوئی ہیں وہ جاری رہیں گی اور جو جون میں خارجہ سیکریٹری اور وزارت خارجہ کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ امریکہ بھارت کی مدد کے لیے نہیں آئےگا ۔ بھارت کو پاکستان کے ساتھ اپنے مسائل خود حل کرنے ہونگے۔


خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 143
Reply With Quote
جواب

Tags
india, talks, ہے۔, کوئی, پاکستان, وقت, والی, وضاحت, موقع, مسائل, معلوم, آپریشن, امریکہ, اعلیٰ, بھارت, جیسی, جواب, حل, خود, خلاف, خبر, راستہ, سوال, طالبان, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر تہر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:42 AM
جیو پر پابندی، حکومت پاکستان نے دبئی حکام کو کوئی ہدایت نہیں دی،سینٹ میں ن عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:11 PM
پاکستان کی معطل رکنیت جلد بحال کر دی جائے گی، دولت مشترکہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:55 AM
’القاعدہ کی دھمکی، انڈیا کوتشویش‘ چاچا کمال خبریں 1 07-08-07 05:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger