واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان سے بھی غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہونی چاہیے،بھارت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:08 PM   #1
پاکستان سے بھی غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہونی چاہیے،بھارت
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:08 PM

نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے تجارت جے رام رامیش نے اپنی حکومت کو تجویز دی ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی طرح پاکستان سے بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہونی چاہئے۔ اتوار کو یہاں سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ کے ذریعے بنگلہ دیش سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔ صرف پاکستان ہی سارک کا واحد ملک ہے جو ابھی تک نیگیٹو لسٹ میں شامل ہے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کو بھی جلد سے جلد اس لسٹ سے نکالا جائے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت کو پاکستان سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اشارہ دینے کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ اگرچہ سافٹا صرف تجارت تک محدود ہے، سارک ممالک کو تجارت سے آگے بڑھ کر سرمایہ کاری اور خدمات کے شعبے پر بھی نظر رکھنی چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ ہم 2008ء میں سرمایہ کاری اور سروسز کے متعلق بات چیت کا عمل شروع کر سکیں گے۔ سارک چیمبرز کے اجلاس میں پاکستان کے طارق سعید نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے سربراہ کا منصب سنبھالا، پاکستان کو کئی برسوں کے وقفے کے بعد سارک چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی صدارت حاصل ہوئی ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 299
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نظر, جلد, سری لنکا, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم نے کلیئرنس کے بغیر امریکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:55 AM
والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کا مسلہ پیاسا جہاد 20 06-03-10 04:44 PM
::: چین کادفاعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غور ::: ابو کاشان خبریں 0 26-12-07 04:03 PM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:18 AM
غیر ملکی فوج کو پاکستانی حدود میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی: صدر مش پاکستانی عمومی بحث 2 10-10-07 09:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger