واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان سے دراندازي کی تیاری؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-09, 10:25 PM   #1
پاکستان سے دراندازي کی تیاری؟؟؟
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 25-10-09, 10:25 PM

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے اور یہ تیاری ہر روز، ہر ہفتے اور ہر مہینے مضبوط ہو رہی ہے

ہندوستان کے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بعض شدت پسند گروپ بھارت ميں دہشت اور افراتفری پھیلانے کی نیت سے دراندازی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں پی چدامبرم نے پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مجھے پاکستان کے لیےافسوس ہے، پشاور ہو یا پھر راولپنڈی یا اسلام آباد طالبان جہاں چاہے وہاں حملے کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہيں روکا نہيں جاتا ہے تو یہ خطرہ پورے جنوبی ایشیاء ميں پھیل سکتا ہے۔

پی چدامبرم نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ ، جیش محمد اور حزب المجاہدین جیسی تنظیمیں افرا تفری پھیلانے کے مقصد سے بھارت میں دراندازي کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ’خفیہ معلومات کے مطابق یہ تنظیمیں دراندازی کی کوشش کر رہی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ سیاحت کے مقصد سے نہیں آرہے ہیں۔‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے اور یہ تیاری ہر روز، ہر ہفتے اور ہر مہینے مضبوط ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطرہ اگر باہر سے ہو تو کسی بھی ملک کو اپنے ہی ملک کی سکیورٹی سخت کرنی ہوتی ہے اور بھارت وہی کر رہا ہے۔

چدامبرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمےدار لوگوں کو سزا دلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی انہیں پاکستان کے ارادے پر شک تھا اور ابھی بھی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــ
بی بی سی۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 147
Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پاکستان, پسند, پشاور, وزیر, موجودہ, انٹرویو, اسلام, طالبان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارت کی غیرت جاگ گئی اور پاکستان کی؟؟؟ محمدخلیل خبریں 14 14-01-11 10:43 AM
گانے غیر ملکی یا پاکستانی؟؟؟ عائشہ گپ شپ 15 19-10-10 09:38 PM
آذان پر بھی پابندی؟؟؟ sahj خبریں 5 04-12-09 09:56 PM
کوئٹہ کی گلو خلاصی کب ہو گی؟؟؟ ام طلحہ خبریں 18 05-10-09 03:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger