واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان:لوڈشیڈنگ میں کمی کااعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 10:21 AM   #1
پاکستان:لوڈشیڈنگ میں کمی کااعلان
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 07-01-08, 10:21 AM

پاکستان میں پانی اور بجلی کے حکام نے بجلی کی قلت کے باعث کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو ایک دن میں آٹھ گھنٹے سے کم کر کے تین گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ اتوار کی شام لاہور میں نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

نگران وزیر اعظم نےملک میں بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پانے اور اس کے حل کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا تھا۔
نگران وزیراعظم نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے واپڈا کے گرڈ سٹیشنوں اور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔


لوڈشیڈنگ کب تک
جب تک نئے آبی ذخائز کی تعمیر اور پن بجلی کی پیداوار میں معقول اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔


نگران وزیر
نگران وزیر بجلی اور پانی نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری میں ہر چار گھنٹے بعد آدھے گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونی تھی لیکن حبکو پلانٹ کے تین ٹاورز اڑا دیئے گئے جس سے فوری طور پر نو سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیپکو چودا سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے لیکن عید کی تعطیلات اور بینظیر بھٹو کی ہلاکت سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے کیپکو کو بروقت ایندھن نہ ملنے سے مزید چھ سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے بجلی کے بحران کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات پر ان سے معذرت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے آبی ذخائز کی تعمیر اور پن بجلی کی پیداوار میں معقول اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تک ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا رہے گا۔

طارق حمید نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بجلی کی پیدوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت پر بھی زور دیا۔

نگران وفاقی وزیر نے بجلی کے حالیہ بحران کی انکوائری کرائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا حتمی جواب دینے سےگریز کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ دو ہزار سولہ تک نئے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی ملکی پیدوار میں دس ہزار میگاواٹ اضافے کا امکان ہے۔
ان کے بقول کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ سیاسی حکومت کرے گی۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 265
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, وزیراعظم, معذرت, اعلیٰ, جواب, حل, شام, عید, صوبائی, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بجلی کی پیداوار میں کمی 5 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری گلاب خان خبریں 0 27-12-10 05:02 AM
لوڈشیڈنگ سے تنگ بچے کیسے ہوم ورک مکمل کررہےہیں جاویداسد خبریں 6 20-07-10 08:41 AM
پنجاب یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبہ کا لوڈشیڈنگ کے خلاف PDآفس کا گھیراﺅ ابن جلال خبریں 1 25-10-08 11:56 AM
پرووائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی قتل ، 60سے زائدافرادزیرحراست عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM
شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger