واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے ،ملک کو فلاحی ریاست بنائیگی،پرویز الٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:00 PM   #1
پاکستان مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے ،ملک کو فلاحی ریاست بنائیگی،پرویز الٰہی
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:00 PM

لاہور ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہے جو قائداعظم کے ارشادات و افکار کے مطابق ملک کو ایک ایسی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے جہاں ہر شہری کو ان کے حقوق حاصل ہوں اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔عوام کو بتایا جائے کہ (ن) لیگ والے زرداری اینڈ کمپنی کی ذیلی شاخ بن چکے ہیں انہیں مسلم لیگی کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ وہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر شیخوپورہ اور ننکانہ کے اضلاع سے آئے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے مسلم لیگی امیدواروں سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے بیشمار ترقیاتی کام کئے ہیں اور ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ میں آپ کو کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں کہ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی۔ قومی اسمبلی کے ارکان بریگیڈیئر (ر) ذوالفقار احمد ڈھلوں‘ شاہد منظور گِل‘ محمد سعید ورک‘ میاں شمیم احمد‘ سردار افتخار احمد ڈوگر اور آغا علی حیدر ودیگر نے شرکت کی۔ امیدواروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے صوبے بھر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ جبکہ ہمارے مقابلے میں ماضی میں برسراقتدار رہنے والوں نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کئے۔ انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ (ن) لیگ کے ووٹ نظریاتی ووٹ ہیں اور وہ مسلم لیگ کو ملیں گے کیونکہ (ن) لیگ والے تو پیپلز پارٹی سے مل گئے ہیں۔انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ عوام کو بتائیں کہ (ن) والے زرداری اینڈ کمپنی کی ذیلی شاخ بن چکے ہیں انہیں مسلم لیگی کہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات آپ ذہن میں رکھیں کہ ہم وطن کی حفاظت وطن کی ترقی کا عزم لے کر آئیں ہیں اس لئے آپس کی ناراضگیاں‘ چھوٹے موٹے جھگڑے فوری طور پر دور کر کے اور ذات سے بلند ہو کر ہمیں آگے آنا ہو گا۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 304
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, قائداعظم, مسائل, اللہ, اعلیٰ, حل, ذوالفقار, زرداری, سردار, صوبے, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
نواز شریف نے شریعت بل کے ذریعے امیرا لمومنین بننے کی کوشش کی،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:49 AM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:45 AM
نواز ،بینظیر ملک کو دیوالیہ کر کے بھاگ گئے،ہمارے دور میں ریکارڈ تر قی ہو ئی،پر ویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:58 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger