|
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل

07-12-07, 08:10 AM
برلن ( جنگ نیوز) دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی کرپشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ”گلوبل کرپشن بیرومیٹر 2007ء “ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ہر چار میں سے ایک شخص کو رشوت دینے پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اور پارلیمنٹس بدعنوانی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں غریبوں سے رشوت لی جاتی ہے۔ ادارے کی خاتون نمائندہ ہیوٹے لابیل نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو اکثر اوقات وہ تمام سہولتیں حاصل کرنے کیلئے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں جو عموماً بلا معاوضہ ہوتی ہیں، ایسے لوگ جب اپنی حکومتوں یا سیاسی رہنماؤں کی جانب دیکھتے ہیں تو انہیں کسی طرح کا عزم دکھائی نہیں دیتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک میں رشوت ستانی کا زیادہ عنصر پایا جاتا ہے ان میں البانیہ، کمبوڈیا، کیمرون، مقدونیا، کوسووو، نائیجیریا، پاکستان، فلپائن، رومانیہ اور سینیگال شامل ہیں۔ علاقائی حوالے سے سب سے زیادہ رشوت ستانی افریقا میں پائی جاتی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کئے گئے چارٹ کے مطابق پاکستان میں پولیس، فوج، عدلیہ، سیاسی جماعتیں، میڈیا اور پارلیمنٹ سب بدعنوان ہیں۔ جاری کردہ چارٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدعنوانی کے حوالے سے سب سے زیادہ 5 نمبر مقرر کئے ہیں۔ پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو 5 میں سے 3.9، پارلیمنٹ کو 3.8، بزنس یا پرائیویٹ سیکٹر کو 3.4، میڈیا کو 3.3، فوج کو 3.2، غیر سرکاری تنظیموں کو 3.6، مذہبی تنظیموں کو 2.7، تعلیمی نظام کو 3.0، لیگل سسٹم یا عدلیہ کو 3.5، طبی خدمات کے شعبے کو 3.4، پولیس کو سب سے زیادہ 4.3، رجسٹری اینڈ پرمٹ سروسز کو 3.9، یوٹیلٹیز کے شعبے کو بھی 3.9 اور ٹیکس ریونیو اتھارٹی کے شعبے کو 4.1 نمبر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ معلومات حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں 25 جون سے 5 جولائی تک سروے کیا گیا۔ رپورٹ میں موجود ایک اور چارٹ کے مطابق پاکستان کے 11 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ملک میں بدعنوانی کم ہوگی جبکہ 30 فیصد کا خیال ہے کہ یہ جتنی ہے اتنی ہی رہے گی جبکہ 59 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا، 22 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ حکومت بدعنوانی کو کنٹرول کرنے میں موٴثر ثابت ہو رہی ہے، 26 فیصد کا کہنا ہے کہ حکومت اگر موٴثر نہیں تو غیر موٴثر بھی نہیں، جبکہ 52 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے بالکل غیر موٴثر ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|