|
پاکستان میں آج چاند نظرآنے کا امکان نہیں ، محکمہ موسمیات

30-09-08, 04:35 PM
کراچی: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہا ہے۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان شوال کے چاند سے متعلق اعلان کریں گے ۔ جبکہ زونل وضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ پاکستان میں آج چاند نظرآنے کا امکان نہیں ۔ سپیس سائنس ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے عیدالفطر (شوال) کا چاند یکم اکتوبرکو نظرآنے کے امکان کی پیشین گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ منگل کو ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|