|
پاکستان میں ایمرجینسی کے خاتمے سے انتخابات منصفانہ ہوسکتے ہیں ،امریکا

08-12-07, 07:34 AM
پاکستان میں ایمرجینسی کے خاتمے سے انتخابات منصفانہ ہوسکتے ہیں ،امریکا
واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی کے خاتمے سے انتخابات منصفانہ ہو سکتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے امریکی کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کو دی جانے والی دس ارب ڈالر کی امداد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر مشرف اپنے وعدے کے مطابق سولہ دسمبر کوایمرجنسی اٹھالیں تو اگرچہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات جامع نہیں ہونگے تاہم منصفانہ ہوسکتے ہیں ، رچرڈ باؤچر نے کہا کہ سویلین قیادت کی طرف تبدیلی کا عمل پاکستانی قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم کرے گا۔رچرڈ باؤچر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرپا اور وسیع تر اسٹرٹیجک تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ناگزیر اتحادی قرار دیتے ہوئے پاکستان کیلئے امریکی امداد جاری رکھنے کا بھرپور دفاع کیا۔ رچرڈ باؤچر نے صدر پرویز مشرف کے بطور سویلین صدر منتخب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت ایک سویلین صدر کام کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنما ملک واپس آ چکے ہیں اور وہ ملک میں انتخابات کے ذریعے سویلین وزیراعظم کے انتخاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ رچرڈ باؤچر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ صدر پرویز مشرف اپنے وعدے کے مطابق 16 دسمبر کو ملک میں ہنگامی حالت ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے وردی اتار دی ہے اور اب وہ سویلین صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 8جنوری کے انتخابات پاکستان کی جمہوریت کی طرف بحالی کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتے ہیں امریکہ پاکستان میں آمریت اور مخالفین کو کچلنے کے لئے کوئی امداد نہیں دے رہا۔ وہ امریکی کانگریس میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں سماعت کے دوران مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|