واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں خفیہ جاسوسی سرگرمیاں، آئی ایس آئی، سی آئی اے سے راستے جدا کرنے پر تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-11, 04:20 AM   #1
پاکستان میں خفیہ جاسوسی سرگرمیاں، آئی ایس آئی، سی آئی اے سے راستے جدا کرنے پر تیار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 25-02-11, 04:20 AM

ریمنڈ تنازع پر دونوں اداروں میں رابطہ نہیں‘ سی آئی اے دباﺅ کےلئے حربے استعمال کر رہی ہے آئی ایس آئی
آئی ایس آئی نے امریکی ملازمین کی جانچ پڑتال شروع کردی‘ امریکی خبررساں ادارہ
اسلام آباد( رائٹرز، اے پی ) ریمنڈ ڈیوس تنازع پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ آئی ایس آئی، سی آئی اے سے راستے جدا کرنے کےلئے تیار ہے اور اس وقت دونوں ایجنسیوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔ آئی ایس آئی نے ریمنڈ ڈیوس کا کیس منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا کے لئے ایک بیان تیار کیا تھا لیکن یہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس کی نقل امریکی نیوز ایجنسی اے پی نے حاصل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرانے کے لئے دباﺅ کے حربے استعمال کررہی ہے اور اس معاملے کے بعد سی آئی اے نے دونوں ایجنسیوں کے تعلقات پر سوالیہ نشان ڈال دیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا اب تعلقات اس سطح پر پہنچ سکیں گے جہاں ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ سے پہلے تھے۔ آئی سی آئی حکام نے خبر رساں اداروں کو انٹرویو میں بتایا کہ ڈیوس کے قبائلی علاقوں میں رابطے تھے اور وہ ان دونوں افراد کو جانتا تھا، جنہیں اس نے قتل کیا۔ آئی ایس آئی اس امکان پر بھی تحقیقات کررہی ہے کہ لاہور کی سڑک پر ہونے والا مبینہ مقابلہ ڈیوس کی کسی کے ساتھ ملاقات یا اسے دھمکیوں کے نتیجے میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے کئی مرتبہ آئی ایس آئی میں گھسنے اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی کوشش کی ہے۔ آئی ایس آئی کو خدشہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں سی آئی اے کے سیکڑوں جاسوس سرگرم ہیں جن سے حکومت پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسی لا علم ہے۔ آئی ایس آئی ہزاروں امریکی ملازمین کے ویزوں کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ آئی ایس آئی کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈیوس کی ویزہ درخواست میں جعلی حوالے اور فون نمبر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی تھی کہ وزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کی معمول کی جانچ پڑتال کے بغیر ویزے جاری کئے جائیں۔ اس ہدایت کے بعد سفارت خانے نے گزشتہ 5ماہ کے دوران امریکی سفارت خانے کے ہزاروں ملازمین کو ویزے جاری کئے۔ اسی طرح کی ہدایات برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی سفارت خانوں کو دی گئی تھی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 59
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-11), عبدالقدوس (25-02-11)
جواب

Tags
color, فون, ہے۔, کوشش, گئی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, پروگرام, وقت, واشنگٹن, نیوز, میڈیا, مقابلہ, منظر, مطابق, انٹرویو, اسلام, استعمال, خفیہ, خدشہ, درخواست, شروع, علم, عرب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میرٹ کی دھجیاں، اقرباء پروری، دوستوں کو نوازنا، گیلانی کا طرز حکومت گلاب خان خبریں 0 07-02-11 06:21 AM
عدالت نے ناانصافی کی، تشدد اور تصادم کا راستہ اختیار نہ کیا جائے، عافیہ صدیقی کی اپیل گلاب خان خبریں 0 24-09-10 02:55 AM
پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ ، مسروقہ موٹرسائیکلیں بر عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:22 AM
پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی لازمی ہے،جیو نیٹ ورک کی نشر یات فوری بحال کی جائیں ،امر یکی ارکان کا نگر یس عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:16 AM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger