واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں دھاندلی سے پاک شفاف انتخابات کیلئے کڑی نظر رکھیں گے،برطانیہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-08, 12:25 PM   #1
پاکستان میں دھاندلی سے پاک شفاف انتخابات کیلئے کڑی نظر رکھیں گے،برطانیہ
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 08-01-08, 12:25 PM

لندن (مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل جمہوریت کی بحالی کے لئے آئندہ چند ہفتے اہم ہیں اس عرصہ میں کڑی نظر رکھی جائے گی کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں اور کسی قسم کی دھاندلی نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا ہے برطانیہ ابھی تک پاکستان سے قابل یقین وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کس طرح قتل ہوئیں اور اس کی کیا وجوہات تھیں۔ اسی لئے حکومت نے فورینزک کے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان کی مدد کے لئے بھیجی ہے تاکہ وہ اس کی مدد کرے اور قتل کا سراغ لگایا جائے۔ انہوں نے مسلمان پارلیمنٹرینز اور برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ بھی پاکستانی حکومت پر دباؤ رکھیں کہ وہ آزادانہ ماحول میں شفاف الیکشن کرائے۔ وزیراعظم گورڈن براؤن دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کی طرف سے بلائے گئے مسلمان پارلیمنٹرینز اور مخصوص کونسلروں اور تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت ڈیوڈ ملی بینڈ نے کی۔اجلاس کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اہم لوگ ہیں اور حکومت ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی مدد کے لئے کام کرنا چاہتی ہے۔ یہ کام تین سطحوں کا ہے۔ ایک حکومت سے حکومت کا رابطہ، دوسرا بزنس ٹو بزنس اور تیسرا شہری معاشرہ کی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں جمہوریت بحال نہ ہونے پر سخت تشویش ہے حکومت نے (بینظیر بھٹو کے قتل) کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ کی فورینزک کے ماہرین کی ٹیم بھیجی ہے وہ پاکستان پولیس کی مدد کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا صدر مشرف سے مسلسل رابطہ ہے۔ انہیں بتایا جا رہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور صاف و شفاف الیکشن کے لئے سخت بین الاقوامی دباؤ ہے تاہم حکومت خوش ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں چند اقدام کئے ہیں۔ ایک یہ بھی ہے کہ ووٹوں کی گنتی پولنگ اسٹیشنوں پر ہو گی تاہم یہ تسلی کرنا ہو گی کہ کسی قسم کی دھاندلی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کے بعد بھی پاکستان کی طویل المدت امداد جاری رکھے گی بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ ان پر انحصار کئے ہیں کہ وہ برطانوی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کی صحیح معنوں میں امداد جاری رکھی جا سکے۔اس سے قبل پاکستان کی صورت حال پر غور کے لئے برطانوی وزیراعظم کی زیرصدارت برطانوی وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ غیرمعمولی اجلاس میں پارلیمنٹیرین اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر برطانوی حکومت پاکستان سے قابل اعتماد وضاحت چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان میں انتخابات کے ملتوی ہونے پر افسوس ہے لیکن برطانیہ کی خواہش ہے کہ جہاں تک ممکن ہو انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوں۔ انہوں نے کہا اگلے پانچ ہفتے پاکستان کے لئے اہم ہیں لیکن اس طرح آئندہ پانچ سال بھی پاکستان کے لئے اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کی امداد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا آئندہ ہفتے دورہ کرے گا۔ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لئے برطانوی پولیس پاکستانی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا دہشت گردی مغرب کے لئے نہیں پاکستان کے لئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں انتخابات کا عمل مزید شفاف بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے یورپی یونین کا وفد انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے بھیجا جائے گا۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, لندن, نظر, مکمل, ممکن, معاشرہ, اعلیٰ, بے نظیر, خوش, خلاف, سال, صاف, صحیح, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایکسل میں ڈجٹس کو پاکستانی رقم میں‌لکھیں! shafresha مائیکروسوفٹ ایکسل 19 20-02-12 04:07 PM
میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں اور پھر نظر کو شراب لکھوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 2 18-09-10 11:42 AM
پاکستان میں ہجڑوں کی قانونی جیت اور نعرہ "وصولی تک ڈیرے ڈال رکھیں گے" گوہر گپ شپ 11 25-12-09 02:08 PM
وہ ستارہ ساز آنکھیں ، ثمینہ راجہ دای شعر و شاعری 11 07-03-09 11:32 AM
بلوچستان زلزلہ۔ خصوصی کوریج۔۔۔ اہم خبریں یہاں دیکھیں ابن جلال خبریں 0 29-10-08 05:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger