واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں ریمنڈ جیسے کتنے ایجنٹ ہیں؟ حکام نے معلومات جمع کرنا شروع کردیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 04:41 AM   #1
پاکستان میں ریمنڈ جیسے کتنے ایجنٹ ہیں؟ حکام نے معلومات جمع کرنا شروع کردیں
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-02-11, 04:41 AM

تعداد 100 اور ان کا ٹارگٹ خدشہ ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ہے، ذرائع
اسلام آباد (رپورٹ: انصار عباسی) پاکستانی حکام اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس جیسے سی آئی اے اور بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی مجموعی تعداد کیا ہے؛ خدشہ ہے کہ ان ایجنٹس کی توجہ کا مرکز بظاہر پاکستان کا جوہری پروگرام ہے۔ لاہور میں دو افراد کے قتل کے بہیمانہ واقعے سے پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئی ہیں اور اب کہا جارہا ہے کہ ان ایجنسیوں نے ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں، ان کے مقامی ساتھیوں اور ان کی پاکستان میں سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ تاہم، جیسا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اشارہ دے چکے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کا کیس مس ہینڈل کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت میں چند عناصر ایسے ہیں جو پاکستان سے زیادہ واشنگٹن کے وفادار ہیں۔ ذرائع کا خیال ہے کہ پاکستان میں ریمنڈ ڈیوس جیسے سی آئی اے اور بلیک واٹر کے ایجنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ممکن ہے کہ ان کی تعداد تقریباً 100 ہوسکتی ہے لیکن حکام کو ان کی اصل تعداد کا علم نہیں ہے۔ یہ جنرل پرویز مشرف تھے جنہوں نے 9/11 کے بعد اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کےلئے امریکی ایجنٹوں کےلئے ملک کی اپنی سیکیورٹی کی قیمت پر ملک کے دروازے کھول دیئے تھے۔ 2009ء میں تین امریکی باشندوں نے ایک مقامی شخص کے ہمراہ کہوٹا کے انتہائی ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن چوکی پر موجود سرکاری سیکورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک لیا۔ امریکیوں کے ساتھ جانے والا یہ مقامی شخص ایف آئی اے کا ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا جو خود کو ایف آئی اے کا افسر بتاکر ان تین امریکیوں کو چھڑا کر لے گیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق اس دراندازی سے امریکیوں نے کہوٹا ریسرچ لیبارٹریز کے سیکورٹی انتظامات کو جانچنے کی کوشش کی تھی۔ ذریعے کے مطابق، ”اس مخصوص واقعے نے سہالہ پولیس کالج سے ڈین کارپ (DynCorp) کے لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ ان لوگوں کو پولیس اہلکاروں کی تربیت کےلئے وہاں رہنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن یہ لوگ ملک کے جوہری ٹھکانوں کی جاسوسی کررہے تھے“۔ ڈین کارپ بلیک واٹر کی طرح ایک نجی سیکورٹی کمپنی ہے جو امریکا سے باہر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کےلئے کام کرتی ہے۔ پرویز مشرف نے ڈین کارپ کے لوگو ںکو سہالہ پولیس کالج سمیت دیگر حساس علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن موجودہ حکومت میں ان کی سرپرستی وزارت داخلہ کر رہی تھی۔ امدادی پروگرام برائے انسداد دہشت گردی (Anti-Terrorism Assistance Program ) کے نقاب میں ڈین کارپ کی سرگرمیوں کے بارے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پریشان کن رپورٹس کے باوجود وزارت داخلہ نے اپنے خط نمبر 1/41/2003-Police مورخہ 29 جون 2009ء میں ATAP کےلئے دھماکا خیز مواد کی برآمد کےلئے این او سی جاری کردیا۔ حکومت کو اپنی انٹیلی جنس رپورٹ جمع کرانے والی ایک ایجنسی نے حکومت کو بتایا کہ ”یہ این او سی امریکی دباﺅ کے تحت انٹیلی جنس ایجنسیوں سے کلیئرنس حاصل کےے بغیر جاری کیا گیا“۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے وزارت صنعت سے رابطہ کرکے این او سی جاری کرنے کو کہا لیکن وزارت صنعت کے حکام نے فیصلہ کیا کہ یہ این او سی آئی ایس آئی اور آئی بی کی کلیئرنس کے بعد جاری کیا جا ئے گا۔ آئی بی نے دھماکا خیز مواد کی مقدار، اس کی اقسام اور استعمال کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ جس پر پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ نے ATAP کیمپ کے امریکی ساتھیوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں۔ لیکن، تفصیلات دینے کی بجائے ATAP کیمپ کے مسٹر رابرٹ کلارک اور مسٹر باب نے امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا جس نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے این او سی حاصل کرلیا۔ اس سے پہلے وزارت داخلہ ڈین کارپ کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس بھی جاری کرچکی ہے اور دی نیوز نے اس سلسلے میں خبر شایع کی تھی۔ اب بھی کہا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ کے کچھ عناصر ریمنڈ ڈیوس کیس میں واشنگٹن کے حامی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہی عناصر ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکیوں سے ڈالر لے لیں تاکہ امریکی قاتل کو فوراً رہا کرایا جا سکے۔ متنازع ویزا پالیسی کے اجراء کے صرف 2 کے اندر ہی امریکی شہریوں کو 400 ویزے جاری کرنے کے معاملے پر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کا کردار بھی اس سلسلے میں زیر تفتیش ہے۔ اس پالیسی کے تحت پاکستانی سفارت خانے کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ امریکی عہدیدار کو پاکستان سے رجوع کئے بغیر ایک سال کا ویزا جاری کرسکتا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 177
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (18-03-11)
پرانا 18-03-11, 10:48 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھم بے حس لوگوں نے تفصیلات لے کر بھی کیا کر لینا ھے،وطن فروش بزدل حکمرانوں کا کام ھی ملک لوٹنا اور ڈرنا ھوتا ھے بس۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-03-11, 11:29 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,152
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

معلومات جمع کرنے سے کیا ہوگا؟ کاخانہ پُری ہو گی اور صرف کاغذاورسیاہی ضائع کریں گے بہتر ہے یہ لوگ ایئرکنڈیشنرروم میں آرام کریں اورمعلومات جمع کرنے میں (جسکاکوئی فائدہ ہی نہیں) وقت ضائع نہ کریں۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, color, کوشش, کالج, پولیس, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیر, قواعد, نیوز, موجودہ, ممکن, انتظامیہ, خبر, سال, شخص, شروع, ضوابط, علم, علاقے, عناصر, عباسی, صنعت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ورڈ پریس تھیم کو اردو میں کیسے چینچ کر یں؟ اکرم اردو پریس (http://wordpress.pk) 23 24-02-11 04:57 PM
vbseo کی url کی اردو میں کیسے سیٹنگ کریں؟ سلمان قمر Ask Experts ماہرین کی رائے 0 30-08-10 07:27 PM
موسم گرما میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟ ایس اے نقوی فیشن اور بیوٹی ٹپس 93 02-09-09 03:22 AM
نماز میں خشوع و خضوع، مگر کیسے؟ عبداللہ حیدر نماز 5 30-06-09 06:29 PM
نیا تھریڈکیسےشروع کریں waseemsv معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 1 09-03-09 06:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger