|
پاکستان میں زیر حراست سیاسی کارکنوں کی گمشدگی پر امریکا کا اظہار تشویش

31-12-10, 03:48 AM
واشنگٹن (نیٹ نیوز) اوباما انتظامیہ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں زیرحراست سیاسی کارکن اور طالبان لاپتہ ہوگئے ہیں اور حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کرے۔ امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر ایک رپورٹ گذشتہ ماہ کانگریس میں پیش کی تھی جس میں زور دیا گیا تھاکہ پاکستان اس معاملے اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔ 11 ستمبر کے حملوں کے بعد بش انتظامیہ نے طالبان اور القاعدہ سے روابط رکھنے والے افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستان پر زور دیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان میں سیکڑوں سیاسی کارکنوں اور جنگجووں کی گرفتاریوں کو چھپا رہی ہیں اور انہیں خفیہ جیلوں میں رکھا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,233 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|