|
پاکستان میں میڈیا کی آزادی کیلئے عالمی تنظیم نے 10/نکاتی منصوبہ تجویز کردی

18-04-08, 07:50 AM
پاکستان میں میڈیا کی آزادی کیلئے عالمی تنظیم نے 10/نکاتی منصوبہ تجویز کردیا
پیرس (رضا چوہدری) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز سانز فرنٹیئر(آر ایس ایف) نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے نام اپنے ایک کھلے خط میں حکومت کی طرف سے پیمرا کے کالے قوانین کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ٹی وی اور ریڈیوا سٹیشنز کی ادارتی آزادی کیلئے ایک فتح ہے جنہیں گذشتہ حکومت نے کئی پابندیوں اور حملوں کا نشانہ بنایا۔ تنظیم نے کھلے خط میں وزیراعظم کو پریس کی آزادی کیلئے ان کی حکومت کی حمایت کی یاد دہانی کراتے ہوئے پریس فریڈم کی صورتحال میں مستقل بہتری کیلئے دس نکاتی منصوبہ تجویز کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے بعد نافذ کئے گئے پیمرا آرڈیننس منسوخ کئے جائیں، پیمرا کے آپریشنل طریقہ کار میں اصلاحات لائی جائیں، پیمرا کو چاہئے کہ نجی ٹی وی چینلز کو ٹیرسٹریئل براڈ کاسٹ لائسنس دے، ٹی وی و ریڈیو اسٹیشنز کی ادارتی آزادی کی ضمانت دے، کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ہراساں کرنا بند کرے، جیل میں قید صحافیوں رحمت شاہ آفریدی اور منیر مینگل کو رہا کیا جائے، بلوچستان کے دو لاپتہ صحافیوں کا سراغ لگایا جائے اور بحیثیت شہری ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،صحافیوں کے خلاف تشدد سے بچنے کیلئے پولیس،آرمی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے میڈیا کے کام کی اہمیت کے بارے میں تربیت شروع کی جائے، عالمی تنظیم نے کہاکہ زیر حراست تشدد کا نشانہ بننے اور ہلاک ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے معاوضوں کا اعلان کیا جائے۔ صحافیوں کے خلاف پولیس اور حکومت کی بلا جواز شکایات اور مقدمے واپس لئے جائیں۔ صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے۔ صحافی حیات الله خان کے اغواء اورقتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی جائے اور پی ٹی وی کو ایک آزاد پبلک ٹیلی وژن سروس بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ حکومتوں کی جابرانہ پالیسیوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے باعث پریس فریڈم کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ عالمی تنظیم نے 2007ء میں پاکستان کو ورلڈ پریس فریڈم کے انڈیکس میں 169 ممالک میں سے 152 ویں نمبر پر رکھا تھا۔ خط میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو درپیش بڑے ٹاسک سے آگاہ ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ آپ کا پختہ عزم میڈیا کی آزادی کو مضبوط بنانا ایک ترجیح بنا دے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|