واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر 1000بچوں میں سے 47 مردہ پیدا ہوتے ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-11, 08:14 PM   #1
پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر 1000بچوں میں سے 47 مردہ پیدا ہوتے ہیں
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 26-04-11, 08:14 PM

کراچی(ثناء نیوز)آغا خان یونیورسٹی کے ڈویژن آف ویمن اینڈ چائلڈ کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر 1000بچوں میں سے 47 مردہ پیدا ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں میں روزانہ 7 ہزار بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ 10 موثر تدابیر سے نوزائیدہ اموات کا تناسب نصف کیا جاسکتا ہے۔یہ حقائق آغا خان یونیورسٹی کے ڈویژن آف ویمن اینڈ چائلڈ کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کے تیسرے مقالے میں بیان کئے ہیں۔ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے بتایا کہ 26 لاکھ سے زائد بچے ہر سال پیدائش سے قبل ہی ہلاک ہوجاتے ہیں تاہم ایسی 10 موثر تدابیر موجود ہیں جن کی مدد سے نازائیدہ بچوں کی اموات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ دی لینسیٹ نے نازائیدہ بچوں کی اموات کے حوالے سے ایک تحقیقاتی سیریز عوام کی آگاہی کے لیے پیش کی جس کے مطابق اگر 99 فیصد حاملہ خواتین پر ان 10 تدابیر کا اطلاق کیا جائے تو کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں نازائیدہ بچوں کی اموات کی شرح تقریباً نصف ہوسکتی ہے۔ نازائیدہ بچے کی موت والدین اور اہل خانہ کے لیے شدید صدمے کا باعث ہوتی ہے۔ اگر ضروری اقدامات کیے جائیں تو 2020 تک ایسے واقعات کی تعدادتقریباً نصف ہو سکتی ہے۔ عالمی صحت کے ادارے کے جائزے کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی ایسی اموات کے دوتہائی واقعات محض 10 ممالک یعنی بھارت، پاکستان، نائیجیریا، چین، بنگلہ دیش، عوامی جمہوریہ کونگو، ایتھوپیا، انڈونیشیا، افغانستان اور تنزانیہ میں ہوتے ہیں۔ ممالک کی یہ فہرست بالترتیب سب سے زیادہ اموات سے سب سے کم اموات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ دنیا بھر میں نازائیدہ بچوں کی اموات کے تقریباً نصف واقعات اس فہرست کے پہلے پانچ ممالک میں پیش آتے ہیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر 1000بچوں میں سے 47 مردہ پیدا ہوتے ہیں جس کے مقابلے میں فن لینڈ میں یہ تعداد 2 جبکہ عالمی سطح پر 19 ہے۔دنیا بھر میں نازائیدہ بچوں کی اموات کے تقریباً دوتہائی واقعات دیہی علاقوں میں پیش آتے ہیں جہاں شہری علاقوں کے مقابلے میں تربیت یافتہ طبی عملے کی تعداد تقریباً 50 فیصد ہے اور بذریعہ آپریشن زچگی کی سہولت عام طور پر دستیاب نہیں۔تاہم بہت سے ترقی پذیر ممالک میں نازائیدہ بچوں کی اموات کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ کولمبیا، چین، میکسیکو اور ارجنٹائن میں ان واقعات میں 40 سے50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ’کاؤنٹ ڈاؤن ٹو 2015 ‘ نامی جائزہ شروع کیا گیا جس کے مطابق اگر 68 ترجیحی ممالک میں مجوزہ 10 تدابیر اختیار کی جائیں تو نازائیدہ بچوں کی اموات میں 45 فیصد تک کمی ہوجائے گی۔ ان تدابیر میں دوران حمل بنیادی دیکھ بھال؛ ملیریا سے تحفظ کے لیے ایسی مچھر دانیوں کی فراہمی جن میں حشرات سے بچاؤ کی دوا لگی ہوئی ہو۔ فولک ایسڈ کی اضافی خوراک اور دوران حمل ذیابیطس سے تحفظ وغیرہ شامل ہیں جن کی مدد سے تقریباً 1.1 ملین اموات کو روکا جاسکتا ہے۔
Print This Post
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 79
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, کراچی, پہلے, پاکستان, واقعات, نیوز, موت, ملیریا, مطابق, آپریشن, بچوں, خواتین, خان, دی, دیکھ, ذیابیطس, ذوالفقار, سال, شروع, طور, عوام, عوامی, عملے, عالمی, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اس نے سکوتِ شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیا عدنان دانی احمد فراز 1 13-02-11 04:10 PM
پاکستانی پیاز کی بڑے پیمانے پر بھارت برآمد ‘مقامی منڈی میں پیاز کی قیمت میں اضافہ ALI-OAD خبریں 1 21-12-10 05:23 PM
برطانیہ میں 25فیصد بچے پاکستانی اور انڈین خاندانوں میں پیدا ہوتا ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 15-12-10 12:35 AM
اس نے سکوتِ شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیا The Great احمد فراز 0 28-08-09 03:31 PM
پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں محمدعدنان شاعری اور مصوری 9 04-01-08 01:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger